پاکستان

قائداعظم محمد علی جناح کے تصور پاکستان کو حقیقی معنوں میں پروان چڑھایا جائے

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہےکہ قائداعظم محمد علی جناح کے تصور پاکستان کو حقیقی معنوں میں پروان چڑھایا جائے ۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ اقلیتی برادری نے قیام ِپاکستان سے لے کر اب تک ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، آئین میں تمام پاکستانیوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں زیارت پالیسی مسترد،قافلہ سالاروں کا علامہ شہنشاہ نقوی کی قیادت میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے تصور پاکستان کو حقیقی معنوں میں پروان چڑھایا جائے۔ ایک ایسا پاکستان جس میں قائداعظم کے فرمان کے عین مطابق ہر اقلیت کو اس کا حق مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مذہبی اور فرقہ وارانہ نفرت کو ختم کرنے کے لیے بانی پاکستان کے تصور ریاست کو فروغ دینا بہت ضروری ہے۔قائد اعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947ء کی تقریر کو ہر حال میں مدنظر رکھا جائے۔ یہ تقریر قائداعظم کی بصیرت کو بھی اجاگر کرتی ہے، جس میں انہوں نے تمام اقلیتوں کو ریاست ِپاکستان میں مساوی حقوق دینے کا وعدہ کیا تھا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close