اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان کو ترقی کی منزل پر گامزن کرنا ہے تو قائد کے فرمودات پر عمل کرنا ہوگا

قائداعظم محمد علی جناح نے جس پاکستان کی بنیاد رکھی تھی آج بھی ہم اس کو تلاش کر رہے ہیں

شیعت نیوز : مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی کی منزل پر گامزن کرنا ہے تو قائداعظم کے فرمودات پر عمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے جس پاکستان کی بنیاد رکھی تھی آج بھی ہم اس کو تلاش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد کے فرمودات اور علامہ اقبال کے پیغام کو پس پشت ڈالا گیا، ملکی مفاد کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی گئی، دونہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے بھی قوم کو مایوس کیا، آج کا پاکستان کسی صورت بھی قائداعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان نہیں، ہمارے بزرگوں نے اس دن کے لیے قربانیاں نہیں دی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ آج بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی فکر کو عملی طور پر پروان چڑھانے کی ضرورت ہے، سیاستدانوں نے اس ملک کو بڑی بے رحمی کے ساتھ لوٹا ہے، جس ملک میں سزا و جزا کا نظام نہ ہووہ ترقی نہیں کرسکتا، بدقسمتی کے ساتھ ہمارے ملک میں امیر و غریب کے لیے الگ الگ قوانین ہیں، آج امیر و غریب کے لیے علاج یکساں نہیں، تعلیمی نظام یکساں نہیں، کرپشن اور مہنگائی عوام کو چوری اور ڈکیتی پر مجبور کررہی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close