اہم ترین خبریںپاکستان

نہتے کشمیری اور فلسطینی عوام پر 73 سال سے بے انتہا ظلم جاری ہے، علامہ ہاشم موسوی

علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ کہ یوم القدس کا اعلان کر کے امام خمینی نے امریکہ اور اسرائیل کی بربریت کو پوری دنیا میں آشکار کردیا

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی اورامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جمعۃ الوداع یوم القدس کی مناسبت سے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین کے رہنما و امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی کی قیادت میں القدس ریلی امام بارگاہ ہزارہ کلان پرنس روڈ سے شاہ ٹاور تک نکالی گئی جو بعد میں جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔شرکائے القدس ریلی نے شہدائے راہ القدس کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: یوم القدس پر اسلام آباد کی فضاءبھی مردہ باد امریکا اور نا منظور اسرائیل کی صداؤں سے گونج اٹھی

شرکاءریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ سالہا سال سے مظلوم فلسطینی سر زمین پر اسرائیلی نا جائز قبضے کیخلاف پوری عالم انسانیت خصوصا” عالم اسلام کے سربراہان کی خاموشی افسوس ناک ہے۔

ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا کہ اسرائیل ایک دہشت گرد قابض ریاست ہے ، مسئلہ کشمیر سمیت مسئلہ فلسطین کا واحد حل بھارت اور اسرائیل کا قابض علاقوں سے باہر نکلنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپاہ قدس کے کمانڈر حاج قاسم سلیمانی کے اہل خانہ کا یوم القدس کے موقع پر عالم اسلام کیلئےاہم پیغام

ارباب لیاقت علی نے مزید کہا کہ اقوام عالم دنیا بھر میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں، نہتے کشمیری اور فلسطینی عوام پر 73 سال سے بے انتہا ظلم جاری ہے۔

علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ کہ یوم القدس کا اعلان کر کے امام خمینی نے امریکہ اور اسرائیل کی بربریت کو پوری دنیا میں آشکار کردیا ،انہوں نے امریکی دوغلی پالیسیوں کا پردہ چاک کر دیا ۔ یہ احتجاجی جلوس امریکہ اور اسرائیل کی ظالمانہ پالیسوں کیخلاف موثر تحریک بن چکی ہے ۔

Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close