اہم ترین خبریںپاکستان

یوم عاشور پر کوئٹہ شہر میں دہشت گردی کا خدشہ ، کالعدم سپاہ صحابہ کےخودکش حملہ آورکےپہنچنے کی اطلاعات

شیعیت نیوز: کوئٹہ شہر میں یوم عاشور پر دہشت گردی کا سنگین خطرہ لاحق، کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کی جانب سے خودکش حملہ آور کوئٹہ بھیجے جانے کی اطلاعات، مبینہ خودکش حملہ آور کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں، اسکاؤٹس رضاکاروں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق تمام پولیس آفیسران و ملازمان اور امام بارگاہ پر تعینات رضا کاران کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ حساس و اہم زرائع سے معلومات ملی ہیں کہ کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کی جانب سے ایک نوجوان جس کا نام سلیمان خان ولد احسن خان پتہ عبدلوحید چوک محلہ پشتون آباد کچرہ روڈ کوئٹہ جوکہ خود کش حملے کے لئے تیار ہو کر بلوچستان میں بھیجا گیا ہے جو کہیں بھی کسی بھی جگہ پر نقصان کر سکتا ہے ۔

ذرائع نے محرم الحرام میں یوم عاشور کے جلوسوں کو سامنے رکھتے ہوئے تمام پولیس آفسیران و ملازمان اور رضا کاران کواس حساسیت سے آگاہ کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ اس مشتبہ/دہشت گرد کی تصویر کو اچھی طرح زہن نشین کر کے ہو سکے تو پرنٹ نکال کر اپنے پاس رکھیں اور مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کا اندیشہ نا رہے۔اس معاملے میں کوئی کمی کوتاہی نا برتی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close