اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ /لشکرِ جھنگوی کاکڑ گروپ کے ہاتھوں 17سالہ شیعہ یتیم نوجوان اسماعیل کوئٹہ میں شہید

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر کا پر امن ماحول ایک مرتبہ پھر ملک دشمن کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے تباہ وبربادکرنے کی سازش تیار کرلی گئی ہے ۔

شیعت نیوز: کالعدم سپاہ صحابہ /لشکرِ جھنگوی کاکڑ گروپ کے دہشت گردوں نے 17سالہ شیعہ یتیم لڑکے اسماعیل کوکوئٹہ میں کوہ امام رضا ؑ پرفائرنگ کرکے بے دردی سے شہید کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر کا پر امن ماحول ایک مرتبہ پھر ملک دشمن کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے تباہ وبربادکرنے کی سازش تیار کرلی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: حضرت امام خمینی ؒ نے صرف گفتار سے نہیں بلکہ اپنے کردار سے بھی بیداری پیدا کی۔ آیت اللہ خامنہ ای

ایک ذاتی نوعیت کے جھگڑے کی بنیاد پر ایک پشتون نوجوان کی چند ہزارہ جوانوں کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی نے کوئٹہ میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانا شروع کردی ہے ۔

پشتون آبادی کی آڑ میں ملک دشمن کالعدم تنظیمیں شہر میں احتجاج کی آڑ لیکر سادہ لوح عوام کو شیعہ ہزارہ قوم کے خلاف اکسانے میں مصروف ہیں اور عوام کو شیعہ ہزارہ قوم کے خلاف انتقامی کارروائی کیلئے ورغلا رہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوزمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ بعض شرپسند تکفیری ملا سڑک بلاک کرکے پشتون عوام کو شیعہ ہزارہ قوم کاراستہ روکنے اور کے خلاف قیام کرنے کیلئے نفرت انگیز تقریر کررہا ہے اور عوام کافر کافر شیعہ کافر کے نعرے لگا رہے ہیں۔

مری آباد کے علاقے کوہ امام رضاؑ پر17سالہ ایک شیعہ نوجوان اسماعیل جوکہ یتیم بھی تھا کو کالعدم سپاہ صحابہ /لشکرِ جھنگوی کاکڑ گروپ کے مسلح دہشت گردوں نے گولیوں سے بھون ڈالا اور اب تک کسی ایک قاتل کو بھی قانون نے اپنی گرفت میں نہیں لیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ چند روز سے دوبارہ کوئٹہ شہر کے حالات کو بھارت نواز کالعدم تکفیری وہابی دہشت گرد تنظیمیں خراب کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔ جو کہ بھارت کی ہر محاذ پر تاریخی ذلت کا بدلا پاکستان کو فرقہ وارانہ فسادات کی آگ میں جھوک کر لینا چاہتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں جاری پرتشدد مظاہرے ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کا سورج غروب کر کے ہی تھمیں گے، علامہ عبدالخالق اسدی

دو روز قبل مغربی بائی پاس پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور سابق وزیرقانون آغا رضا کی گاڑی پر پتھراؤ اور فائرنگ بھی اسی سازش کی ایک کڑی تھی ۔ جہاں وہ پر امن مظاہرین کو سمجھانے بجھانے کی کوشش کررہے تھے ۔

ہم سوال کرتے ہیں کہ آخر تم ( سعودی نواز سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی ) اور کتنے گھروں کو اجاڑو گے ؟ تم ( ریاستی اداروں ) کب تک ان قاتلوں کی سرپرستی کرتے رہو گے ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close