پاکستان

کوئٹہ میں مسجد پر حملہ ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کے مترادف ہے،علامہ باقر زیدی

تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھ پاکستان کے ہزاروںشیعہ و سنی مسلمانوں کے لہو سے رنگے ہوئے ہیں

شیعت نیوز :کوئٹہ میں مسجد پر حملے کے نتیجے میں ڈی ایس پی امان اللہ اور دیگر بندگان خدا کی شہادت پر پوری ملت جعفریہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھ پاکستان کے ہزاروں شیعہ و سنی مسلمانوں کے لہو سے رنگے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سپاہ صحابہ رمضان مینگل گروپ کے دہشتگردوں کا کوئٹہ کی مسجد میں بم دھماکہ، 13نمازی شہید

اطلاعات کے مطابق علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت عناصر کی جانب سے کوئٹہ میں مسجد  پر حملہ وطن عزیز کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کی سنگین سازش ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی سفارت خانہ پاکستان کیخلاف سرگرم، کوئٹہ میں امریکی حمایت یافتہ دہشتگرد کا حملہ

مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد آج سفاک دہشتگردوں نے کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ میں برادران اہلسنت کی مسجد کو اپنی سفاکیت کی بھینٹ چڑھاتے ہوئے اللہ رب العزت کے حضور سجدہ ریز نمازیوں کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں :سی ٹی ڈی کوئٹہ کی کاروائی،داعش افغانستان کے 3 سفاک دہشتگرد واصل جہنم

علامہ سید باقر عباس زیدی نے آج شام کوئٹہ میں برادران اہلسنت کی مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی حاجی امان اللہ سمیت دیگر 13 نمازیوں کی شہادت پر خانوادہ شہداء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انھوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ سانحہ کوئٹہ میں ملوث دہشتگردوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close