یمن

گزشتہ 24 گھنٹوں میں الحدیدہ میں 229 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی

یمن پر عالمی اداروں کی ڈرامائی خاموشی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سعودی اتحاد یمن کے صوبۂ الحدیدہ کو ویرانے میں تبددل کر دینا چاہتا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کے آلۂ کاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں 229 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبے الحدیدہ پرجارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں اور ڈرون نے 4 مرتبہ پروازیں کیں اور 41 مرتبہ توپخانوں سے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی۔ اسکے علاوہ سعودی اتحاد کی جانب سے بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے انجام پانے والے 184 حملے بھی درج کئے گئے۔

18 دسمبر 2018 کو سوئیڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تاہم اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہونے والے اس معاہدے کی سعودی جنگی اتحاد نے ایک دن بھی پابندی نہیں کی اور سعودی آلۂ کار روزانہ صوبۂ الحدیدہ کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close