لبنان

رفیق حریری کے قتل میں ملوث عناصر کو سامنے لایا جائے۔ حزب اللہ

شیعت نیوز : لبنانی اسلامی مزاحتمی تحریک حزب اللہ نے رفیق حریری کے قتل میں ملوث عناصر کو سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے تعاون سے ہرقسم کی بیرونی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے حسن فضل اللہ نے زور دے کر کہا ہے کہ: عوام کی مدد سے ، ہم ان تمام بغاوتوں اور سازشوں پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو ملک کو پیچھے کی طرف دھکیلنے کی کوشش کررہے تھے۔

لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے حمایت یافتہ نمائندے نے رفیق حریری کے قتل کے متعلق بین الاقوامی عدالت انصاف کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حریری کے قتل میں ملوث اصل عناصرکو سامنے لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کیلئے سعودی عرب نے بڑی شرط عائد کردی

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ رفیق حریری کے قتل کے اصل محرکات عوام کے سامنے لایا جائے اور عوام کو اصل حقایق بتائے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلوں کے بارے میں ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوا ہے۔ ہمیں اس بات کی فکر نہیں ہے کہ اس عدالت کے ذریعہ کیا حکم جاری کیا جائے گا۔ بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے کے بارےمیں موجودہ تشریحات اور تجزیوں پرہمیں تحفظات ہیں۔

فضل اللہ نے کہا کہ بہت سارے تجزیہ کار عدالتی فیصلے کے طول و عرض کا جائزہ لے رہے ہیں ، لیکن ہم اس فیصلے کو لبنان کے درد کا مرہم تصور نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا: لبنانی عوام کی مدد سے، ہم ان تمام بغاوتوں اور سازشوں پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو ملک کو داخلی سطح پر کمزور کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

دوسری جانب حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای ، حوزات علمیہ اور مراجع عظام کو ایران کے ممتاز عالم دین آیت اللہ محمد علی تسخیری کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں مرحوم آیت اللہ تسخيری کی دینی خدمات کے سلسلے میں تلاش و کوشش کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم آیت اللہ تسخیری کی دینی تعلیمات کے فروغ کے سلسلے میں مجاہدانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں مرحوم کے اہلخانہ اور دوستوں کو بھی تعزيت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالی سے مرحوم کے لئے رحمت اور مغفرت طلب کی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close