پاکستان کی اہم خبریں

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے وزیراعظم عمران خان کی وفد کے ہمراہ ملاقات

ملاقات میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، شاہ محمود قریشی اور زلفی بخاری بھی موجود تھے

شیعت نیوز :رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے وفد کے ہمراہ تہران میں ملاقات کی۔ملاقات میں ایرانی صدر حسن روحانی اور پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست سمیت دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔

اطلاعات کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آج اپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ حسینیہ امام خمینی، تہران میں ملاقات کی ۔اس موقع پر صدر اسلامی جمہوریہ ایران حسن روحانی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان نےملاقات میں کشمیریوں کی حق خودارادیت کی حمایت پر آیت اللہ سید علی خامنہ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسلم امہ کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، مسلم امہ میں اتحاد اور یکجہتی کا پیغام عام کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیرِ اعظم عمران خان تہران پہنچ گئے، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے استقبال کیا

زرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم کیساتھ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی زلفی بخاری سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان منگل کو سعودی عرب روانہ ہو جائیں گے، جہاں ان کی ملاقات سعودی ولی عہد سے متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے سعودی عرب کے حالیہ دورے میں ولی عہد محمد بن سلمان نے ان سے ایران کے ساتھ کشیدگی میں کمی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close