اہم ترین خبریںپاکستان

اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل کرنے کیلئےجرات حیدر کرارؑ کو شعار بنانا ہوگا،علامہ راجہ ناصرعباس

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ 13 رجب کے پرمسرت موقعہ پر مجلس وحدت مسلمین کے تمام صوبائی و ضلعی دفاتر اور مرکزی سیکرٹریٹ میں چراغاں وتقریبات کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

شیعت نیوز: وصی پیغمبر، جانشین رسول کریم (ص) حضرت علی علیہ اسلام کی حکمت و تدبر ہر دور کے رہنما اصول ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے باہمی تنازعات کا واحد حل فکر علوی میں مضمر ہے جسے اپنا کر منتشر مسلمان جسد واحد کی حیثیت اختیار کر سکتے ہیں، اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل کرنے کے لئے جرات حیدر کرار (ع) کو شعار بنانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حضرت ابو طالب ؑ کے منکریا تو رسولؐ و آل رسولؑ سے بغض رکھتے ہیں یا کسی کے ایجنٹ ہیں، علامہ نیاز نقوی

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 13 رجب المرجب جشن ولادت باسعادت مولائے متقیان حضرت امام علی علیہ السلام کے پُرمسرت موقع پر عالم اسلام کےنام جاری اپنی تہنیتی پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ اہل بیت اطہار علیہم السلام کی ذوات مقدسہ دنیا و آخرت میں سرخروی کی ضمانت ہیں، اللہ رب العزت نے امت محمدی سے جس اجر رسالت کا تقاضہ کیا ہے وہ مودت فی القربی ہے، اہل بیت علیہم السلام کی خوشیوں میں خوش اور ایام غم میں غمگین ہونا ہی محب ہونے کی دلیل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمان ابوطالب ؑ پر کسی اہل سنت کو شک نہیں ہوسکتا، قائداہل سنت پیرمعصوم شاہ

انہوں نے کہا اسلام دشمن طاقتوں نے امت مسلمہ سے محاذ آرائی کا انداز بدل لیا ہے، دور عصر میں افرادی قوت کو نقصان پہنچانے کی بجائے اسلام کی بنیادی تعلیمات اور عقیدوں پر حملے کئے جا رہے ہیں تاکہ مسلمانوں سے ان کا مضبوط ہتھیار ”ایمان“چھینا جا سکے، ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے لادینیت کو فروغ دیا جا رہا ہے، خواتین کو تعلیم یافتہ اور باشعور بنانے کی بجائے باغی بننے کی ترغیب دی جا رہی ہے، اسلامی معاشرے میں ایسے کسی نظام کی قطعاََ گنجائش نہیں، یہود و نصاری کی ان سازشوں کا مقابلہ کرنے اور اسلام کے حقیقی نفاذ کے لئے امام علی علیہ السلام کے کردار کو مشعل راہ بنانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ خامنہ ای کا بھارتی بربریت پر بیان عالم اسلام کی سرپرستی کی واضح دلیل ہے، علامہ ساجد نقوی

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ 13 رجب کے پرمسرت موقعہ پر مجلس وحدت مسلمین کے تمام صوبائی و ضلعی دفاتر اور مرکزی سیکرٹریٹ میں چراغاں وتقریبات کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close