اہم ترین خبریںپاکستان

وطن عزیز کے سچے بیٹے جذبہ حسینی سے سرشار ہیں،سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس

اس وقت سرحد پار خطرات کاسامنا ہے جس کا مقابلہ جذبہ حب الوطنی سے سرشارہو کر ہی کیا جاسکتا ہے

شیعت نیوز: معرکہ کربلا دنیا بھر کے غیرت مندوں ،بہادروں، باضمیر انسانوں کی درس گاہ ہے۔ پاکستان کا یوم دفاع ہماری عظمتوں اور جراتوں کے اظہار کا دن ہے۔ اس وقت سرحد پار خطرات کاسامنا ہے جس کا مقابلہ جذبہ حب الوطنی سے سرشارہو کر ہی کیا جاسکتا ہے ۔اور یہ ملک و قوم کی سالمیت و استحکام کی ضمانت بھی ہے ۔آج کے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لیے انیس سو پینسٹھ کے قومی جذبے اورولولے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحد ت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے محرم الحرام کی چھٹی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حضرت امام حسین ؑ نے اپنے پختہ عزم ،ارادے اورحکمت کے ساتھ کربلا کو وجود بخشاہے، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہاکہ مخصوص فکر کے پیروکار پورے ملک کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں۔ اس وطن میں بسنے والے تمام افراد کو بلاتخصیص مذہب و مسلک برابری کے حقوق حاصل ہیں۔کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ دوسرے کے عقیدے میں مداخلت کا باعث بنے۔عالمی استعماری و ظاغوتی قوتوں کی ایما پر جو عناصر اس ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں انہیں ناکامی اٹھانا پڑے گی۔قومی اخوت وحدت کا ہتھیار انہیں ذلت آمیز شکست سے دوچار کرے گا۔ ہم نے شجاعت عزم و استقامت اور وفاداری کربلا سے لی ہے ۔وطن عزیز کے سچے بیٹے جذبہ حسینی سے سرشار ہیں اور ملک پر کسی بھی مشکل وقت میں جانیں نچھاور کرنے کو تیار ہیں ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close