اہم ترین خبریںپاکستان

پنجاب پولیس کا شیعہ مسلمان شہریوں کی مذہبی آزادی پر حملہ آئین پاکستان میں تسلیم شدہ حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اس غیر قانونی غیر آئینی عمل کا نوٹس لیں

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ضلع خانیوال اورپنجاب کے مختلف اضلاع میں عزاداروں کیخلاف چادر و چاردیواری کی تقدس کو پامال کرتے ہوئے پولیس گردی کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی سی اور ڈی پی او خانیوال شیعہ دشمنی پر اُتر آئے،25عزادار گرفتار

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس کا شیعہ مسلمان شہریوں کی مذہبی آزادی پر حملہ آئین پاکستان میں تسلیم شدہ حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ کی ایماءپراربعین حسینی ؑ سے خوفزدہ پنجاب پولیس کے ہاتھوں کبیر والا میں منتظمین جلوس چہلم گرفتار

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اس غیر قانونی غیر آئینی عمل کا نوٹس لیں،ایک طرف کالعدم جماعتوں کوفرقہ وارانہ مظاہروں اور جلسے جلوسوں کی چھوٹ اور دوسری طرف امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں باہمی وحدت اور ملکی سالمیت پر ایمان رکھنے والوں کی شرکت کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا فرقہ واریت پھیلانے والوں کی حوصلہ افزائی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close