اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ راجہ ناصرعباس کی متولی حرم امام رضاؑ علامہ احمد مروی سے ملاقات، شہید قاسم سلیمانی کی تعزیت

ایرانی کےتاریخی شہر مشہد مقدس کے دورے پر آئے ہوئے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے پیر کے روز علامہ "احمد مروی" کے ساتھ ملاقات کی۔

شیعت نیوز: سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے امام رضا (ع) کے روضے پر تولیت آستان قدس رضوی کے سربراہ حجت الاسلام احمد مروی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

ایرانی کےتاریخی شہر مشہد مقدس کے دورے پر آئے ہوئے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے پیر کے روز علامہ "احمد مروی” کے ساتھ ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: سپاہ صحابہ رمضان مینگل گروپ کے دہشتگرد کا اورنگزیب فاروقی کے حامیوں پر خودکش حملہ

علامہ احمد مروی نے اس ملاقات کے دوران کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی آرزوتھی کہ امریکہ، ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل اور رجعت پسندوں کے ذریعہ بنائی جانے والی داعش کے دہشت گردوں کا خاتمہ کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ غلط فہمی کا شکار تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے ساتھ مزاحمت کی راہ کو بند کردے گا مگر اس واقعے کے بعد مسلمانوں کے درمیان باہمی اتحاد بڑھ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیر اعظم کا ایران کے خلاف امریکی ، اسرائیلی اور سعودی اتحاد کی تشکیل کا انکشاف

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ شہید قاسم سلیمانی سردار لشکر اسلام تھے، ان کی شہادت نے مقاومتی محاذ کو پہلے سے زیادہ مضبوط ومستحکم کردیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ شہید قاسم سلیمانی کی شہادت نے دنیا بھر کے غیور مسلمانوں میں امریکہ کے خلاف نفرت میں مزید اضافہ کردیا ہے، شہید کا پاکیزہ لہو امت مسلمہ کے درمیان اتحاد ویکجہتی کا باعث بنا ہے جس کے ثمرات ہم نے پاکستان میں بھی ملاحظہ کیئے ۔

یہ بھی پڑھیں: ویلنٹائن ڈے جیسی مغربی ثقافتی رسومات کی وجہ سےعورتوں کیخلاف جرائم میں اضافہ ہوا ، قاضی نیاز نقوی

سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے تولیت آستان قدس رضوی کی جانب سے پاکستانی زائرین کے لئے فراہم کی جانے والی سہولیات کی تعریف کی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close