اہم ترین خبریںپاکستان

بڑھتی ہوئی اسرائیلی جارحیت امنِ عالم کو تہس نہس کر کے رکھ دے گی، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد سمیت متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ایک انتہائی المناک سانحہ ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے فلسطین پر اسرائیل کے حالیہ فضائی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی اسرائیلی جارحیت ساری دنیا کے امن کو تہس نہس کر کے رکھ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ بربریت پر عالمی اداروں کی خاموشی قابل افسوس اور لائق مذمت ہے، قاسم شمسی

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت میں مسلسل اضافہ پریشان کُن ہے۔اسرائیل کے جارحانہ عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ فلسطین کا مسئلہ محض زمینی تنازع نہیں بلکہ یہ نسلوں کی بقا کا معاملہ ہے۔اسرائیلی بربریت پر اقوام عالم کی دانستہ چشم پوشی عالمی امن کو ناقابل تلافی نقصان کی طرف دھکیل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی تباہی یعنی فلسطینی عوام خود اپنی حکومت کا انتخاب کریں۔ آیت اللہ خامنہ ای

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد سمیت متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ایک انتہائی المناک سانحہ ہے ۔اسرائیلی مظالم پر امت مسلمہ کی مجرمانہ خاموشی زخمی سینوں پر تیر چلانے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی بارود کی بارش جاری، شہداء کی تعداد 32 ہوگئی

انہوں نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر اور یمن سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں مسلمانوں کو بدترین انتقامی کاروائیوں کا سامنا ہے۔ عالم اسلام کی خاموشی نے دشمنوں کے حوصلے بلند کیے ہوئے ہیں۔امت مسلمہ کو اپنی بقا کے لیے ان مظالم کے خلاف آواز بلندکرنا ہو گی۔یہود و نصاری مسلمانوں کے ازلی دشمن ہیں اور مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر چھوڑیں گے۔ سرایا القدس

انہوں نے مزیدکہاکہ باوقار زندگی گزارنے کا اصول اورحالات کا تقاضہ یہ ہے کہ دشمن کو اسی کے لہجے میں جواب دیا جائے۔ امت مسلمہ نے اگر یہ بے حسی ترک نہ کی تو پھر سنگین نتائج کو بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close