اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ راجہ ناصرعباس کا شدید بارشوں اور برفانی تودوں کی تباہی سے جانی نقصان پر اظہار افسوس

انہوں نے مزید کہاکہ مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں متاثرہ خاندانوں کی بھرپور مدد کریں اور درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے مرکز سے بھی رابطے میں رہیں۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور برفانی تودوں کی تباہی کے نتیجے میں سو سے زائد افراد کی ناگہانی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سےشیعہ سنی علماومشائخ کا وفد قاسم سلیمانی کی تعزیت کیلئے ایران روانہ

انہوں نے کہا ہے کہ وادی نیلم میں برفانی تودوں کی تباہی بلاشبہ ایک المناک سانحہ ہے۔قیمتی جانوں کا ضیاع ایسا نقصان ہے جس کی تلافی کسی بھی طور ممکن نہیں۔اس حادثے میں زخمی اور زندہ رہ جانے والے افراد کو طبی سہولیات کی فراہمی اور متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے حکام بالا کی ذاتی توجہ درکار ہے جس پوری دیانتداری کے ساتھ سرانجام دینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آل سعود کے حکم پرکوالالمپورسمٹ میں شرکت نہ کرنیوالےعمران خان ثالثی کی حیثیت ہی نہیں رکھتے، علامہ عابد حسینی

انہوں نے مزید کہاکہ مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں متاثرہ خاندانوں کی بھرپور مدد کریں اور درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے مرکز سے بھی رابطے میں رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ مشرق وسطی سےفی الفور اپنی فوجیں واپس بلائے،شیعہ سنی علمائے کرام کا مشترکہ مطالبہ

انہوں نے کہا کہ مومن کے لیے ناگہانی آفات قدرت کی آزمائش ہے جن کا صبر و رضا سے مقابلہ کرنا ہو گا۔ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close