اہم ترین خبریںپاکستان

سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی پی آئی سی لاہور پر حملے کی مذمت، قانونی کاروائی کامطالبہ

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیئے۔

شیعت نیوز: سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےمیڈیا سیل سے جاری بیان میں لاہور کے امراض قلب کے ہسپتال پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی (  پی آئی سی ) میں وکلاء کی جانب سے تشدد کی مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونیت کی طرح مودی کی ہندوتوا اپنی انتہاکو پہنچ چکی ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی

علامہ راجہ ناصرعباس نے پی آئی سی میں وکلاء کی جانب سے پر تشدد کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں ہونےوالی ہنگامہ آرائی افسوسناک ہے،مہذب معاشرے کے شہری قانون کبھی اپنے ہاتھ میں نہیں لیتے۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کی احتجاجی پریس کانفرنس

انہوں نے کہا کہ وکلا معاشرے کا پڑھا لکھا طبقہ ہے، انہیں قانونی تقاضوں کی پاسداری کرنا چاہیے، کسی بھی قسم کا احتجاج قانونی و آئینی حدود کے اندر رہ کر ہونا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: علماءکوابھرتے فتنوں سے نوجوان نسل کو محفوظ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، مولانا طارق جمیل

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیئے۔

 

مماثل خبریں

یہ خبر لازمی پڑھیں: پی آئی سی حملہ قابل مذمت ہے،کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

یہ خبر لازمی پڑھیں:پشین میں کالعدم لشکر جھنگوی کا فورسز پر حملہ ناکام، 5کلو وزنی بم ناکارہ

یہ خبر لازمی پڑھیں:چنیوٹ میں حساس اداروں کی بڑی کاروائی، لشکر جھنگوی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close