اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ راجہ ناصرعباس کا یوم وفات حضرت خدیجتہ الکبریٰ پر تعزیتی پیغام، کل ملکی صورتحال پرپریس کانفرنس کریں گے

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہاکہ جناب خدیجتہ الکبریٰؓ کی حکمت و بصیرت، رسالت کی ایک بہترین مددگار ثابت ہوئی

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ام المومنین ، ملیکة العرب حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام کی ترویج و تبلیغ کے لیے جتنی قربانیاں حضرت خدیجہ ؑ نے دیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمٰن کی خصوصی ہدایت، جےیوآئی کا رہنما آفتاب نذیر فرقہ وارانہ تعصب کےپھیلاؤ میں سرگرم

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہاکہ جناب خدیجتہ الکبریٰؓ کی حکمت و بصیرت، رسالت کی ایک بہترین مددگار ثابت ہوئی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا حضرت خدیجہ ؑ سے اس قدر والہانہ لگاؤ تھا کہ وہ جس سال حضرت خدیجہ ؑ اس جہان فانی سے رخصت ہوئیں اس سال کو آپ ﷺ نے عام الحزن یعنی غم کا سال قراردیا۔انہوں نے کہا دس رمضان المبارک ام المومنین ؑ کا یوم وفات پوری امت مسلمہ کے لیے غم کا روز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیڈول فور سے دہشتگردوں کے ناموں کا اخراج،ملک میں انتہاپسندی پروان چڑھانے کی سازش

دریں اثنا ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل کے مطابق سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (آج) مورخہ 04مئی بروز سوموار سہ پہر تین بجے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔جس میں موجودہ ملکی صورت حال ،کرونا وائرس کی وبا ،عام آدمی کی بڑھتی معاشی مشکلات، رمضان المبارک کی اجتماعی عبادات اور یوم علی ؑ کے جلوسوں کے حوالے سے اہم احکامات کا اعلان بھی کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی، اسرائیلی وسعودی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کاعراق میں حشدالشعبی پر حملہ 6مجاہدین شہید

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام پر کسی قسم کی پابندی قابل قبول نہیں۔عزاداری ہمارا ایمان اور ہمارے عقائد کی بنیاد ہے۔ہم حسینی ہیں اور یاحسین ؑ یاحسینؑ ہمارے رگ و خون کی آواز ہے، کربلائے معلی، حرمین شریفین اور مشہد مقدس سمیت دنیا بھر کے مقامات مقدسہ میں ان احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جارہا ہے جو کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ایک انسانی جان کی حفاظت کو پوری انسانیت کی حفاظت قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مجالس وجلوس شہادت مولاعلیؑ کےخلاف سندھ حکومت کا متصبانہ نوٹیفکیشن،شیعہ تنظیمات کامذمتی اجلاس

پاکستان میں یوم علی علیہ السلام کے سلسلے میں عزاداری کے پروگراموں کے سلسلے میں ضروری طبی ہدایات پر عمل حالات کے عین متقاضی ہے۔اس حکومت کی ہدایات سمجھنے کی بجائے خداتعالیٰ کا حکم سمجھ کر سرانجام دینا ہو گا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close