اہم ترین خبریںپاکستان

بھارتی مسلمانوں کےحالیہ قتل عام میں مودی حکومت کا پورا ہاتھ ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

بھارتی حکومت میں موجود اسلام دشمن وزراء کی ایما پر مسلمانوں پر ہندوستان کی زمین تنگ کی جا رہی ہے۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھارت کے شہر دہلی میں انتہاپسند ہندوؤں کے ہاتھوں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام،مساجد اوراملاک کی تباہی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اپنے غنڈوں کو لگام دے۔ بھارتی مسلمانوں کے خلاف جاری شرپسندانہ کاروائیوں کی ذمہ داری بھارتی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے بعض اضلاع میں کالعدم تکفیری گروہ کے جلسے مذہبی منافرت کو ہوا دے رہے ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کےحالیہ قتل عام میں مودی حکومت کا پورا ہاتھ ہے۔وزیر اعظم مودی کے متعصبانہ طرز عمل نے انتہاپسند عناصر کے حوصلے بلند کیے ہوئے ہیں۔بھارتی حکومت میں موجود اسلام دشمن وزراء کی ایما پر مسلمانوں پر ہندوستان کی زمین تنگ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پاکستان قطعی طور پر زائرین پر پابندی نہیں لگارہی، وقتی طورپر احتیاط کریں،وفاقی وزیرمذہبی امور

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ خلیجی ممالک اور مسلمان حکمرانوں کی بھارت کے خلاف خاموشی افسوسناک ہے۔عالم اسلام کو اپنا سکوت توڑ کر بھارتی مظالم کے خلاف شدید ردعمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔اس وقت پوری دنیا کی باطل قوتیں عالم اسلام کے خلاف مجتمع ہو رہی ہیں۔امت مسلمہ کو اپنی سالمیت اور بقا کے لیے یہود و ہنود کے خلاف متحد ہونا ہو گا۔بھارتی حکومت کے انتہاپسندانہ اقدامات نے سب سے بڑی جمہوریت اور سیکولر ریاست کے دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کے یوم مادر سیمینارکا لاہور چیمبرآف کامرس میں انعقاد، بیگم گورنر پنجاب کی شرکت

انہوں نے کہا کہ بھارت ایک دہشت گرد ریاست کا نام ہے جہاں گولی اور لاٹھی کا راج ہے۔مقبوضہ کشمیر کے بعد اب بھارت کے مختلف شہروں میں بھی معاشرتی قدروں کی بدترین پامالی کے ان گنت واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی تنظیموں کو بھارت کے اپنی شہریوں کے ساتھ جارحانہ طرز عمل پر نوٹس لیتے ہوئے اسے منفی اقدامات سے روکنا ہو گا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close