اہم ترین خبریںپاکستان

انسانی حقوق کا عالمی دن محض بیانات پر اکتفا کرنے کی بجائے عملی کوششوں کا متقاضی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

جبری گمشدہ افراد کے بارے میں ان کے خاندان کو آگاہ کیا جائے۔ ملک سے طبقاتی تفریق کا خاتمہ کر کے تمام شہریوں کو مساوی حقوق ملنے چاہیے

شیعت نیوز: مقبوضہ کشمیر، یمن،فلسطین سمیت دیگر مسلم ممالک میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا سلسلہ جاری ہے نہتے کشمیریوں کو بھارتی افواج نے چار ماہ سے محاصرے میں لے رکھا ہےجو قومیں مسلمانوں کے خلاف جاری مظالم اور انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں پر آواز نہیں اٹھا سکتیں انہیں انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹنا زیب نہیں دیتا انسانی حقوق کا عالمی دن محض بیانات پر اکتفا کرنے کی بجائے عملی کوششوں کا متقاضی ہے۔ ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےانسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا سب سے زیادہ ہمدرد اور بہترین دوست میں ہوں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

انہوں نے کہا معاشرے کے ہر فرد کے لیے باوقار زندگی گزارنے کے بھرپور مواقع دے کرانسانی حقوق کی پاسداری کی جا سکتی ہے۔ اس وقت امت مسلمہ کو انسانی حقوق کے حوالے سے لاتعدادچیلنجزاور خطرات درپیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی انتقامی کاروائیوں کے باعث مادر وطن میں بھی انسانی حقوق کی پامالی کے ان گنت واقعات رقم ہوئے۔طویل عرصے تک شیعہ نسل کشی ہوتی رہی۔ہمارے پڑھے لکھے اور باصلاحیت افراد کو ٹارگٹ کیا جاتا رہا۔ چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ہمارے نوجوان کو گھروں سے غائب کیا گیا جن میں سے اکثریت تاحال لاپتا ہیں۔جو حکومت انسانی حقوق کو مقدم سمجھتی ہے وہ اپنے عوام کو اذیت کا شکار نہیں ہونے دیتی۔

یہ بھی پڑھیں: زائرین کیلئے بڑی خوشخبری، روس کا کوئٹہ تا تفتان نئی ریلوے لائن ڈالنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں میں اصلاحات کے عمل میں تیزی لا کر عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکتاہے۔اپنے آئینی اختیار سے تجاوزکرنے والے اداروں کی سرزنش ہونی چاہیے۔انہوں نےانسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ آزادانہ زندگی بسر کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔جبری گمشدہ افراد کے بارے میں ان کے خاندان کو آگاہ کیا جائے۔ ملک سے طبقاتی تفریق کا خاتمہ کر کے تمام شہریوں کو مساوی حقوق ملنے چاہیے،اور انسانی حقوق کا عالمی دن ہم سے یہ بھی تقاضا کرتا ہے کہ ملک سے غربت،پسماندگی،جہالت اور عدم مساوات کے خاتمے کی لئے سب مل کر کوششیں کریں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close