اہم ترین خبریںپاکستان

اسرائیل کے ہمدردسن لیں!پاکستان کے22 کروڑ عوام صیہونیت کے شدید مخالف ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ پیمرا اور ذمہ داران اداروں کو چاہیے کہ ان ٹی وی چینلز اور اینکرز پر نظر رکھیں جو ڈھکے چھپے لفظوں میں اسرائیل کی حمایت کر کے بانی پاکستان کے نظریے سے انحراف اور عوام کو گمراہ کر رہے ہیں

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کر کے عرب ممالک نے امت مسلمہ کے ساتھ بدترین غداری کی ہے۔ تاریخ ایسے حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی جو اسلام کے لبادے میں چھپ کر مسلمانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملی یکجہتی کونسل کا کمیٹی تشکیل دیکر تحفظ بنیاد اسلام بل پر شیعہ مکتب فکر کے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کچھ لبرل صحافی اور عرب حکمرانوں کے پے رول پر موجود نام نہاد علماء اسرائیل اور پاکستان کے مابین تعلقات قائم کرنے کے لیے بے چین ہو رہے ہیں۔ ایسے عناصر یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام صیہونیت کے شدید مخالف ہیں۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے فلسطینی عوام کی حمایت میں دوٹوک موقف اختیار کرکے اسرائیل کے خلاف اپنے نظریے کا واضح اظہار کر دیا تھا۔ایسا کوئی اقدام قطعی قابل قبول نہیں جس سے قبلہ اول کا تقدس مجروح ہو تا ہو یا مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی قربانیوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو۔پاکستانی قوم کبھی اپنے وقار کا سودا نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملت جعفریہ پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک

انہوں نے کہا کہ پیمرا اور ذمہ داران اداروں کو چاہیے کہ ان ٹی وی چینلز اور اینکرز پر نظر رکھیں جو ڈھکے چھپے لفظوں میں اسرائیل کی حمایت کر کے بانی پاکستان کے نظریے سے انحراف اور عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔عرب ممالک کو اسرائیل کی حمایت کرنے پر آج پوری دنیا کے مسلمان حقارت کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔تاریخ گواہ ہے کہ یہود و نصاری نے ہمیشہ دوستی کی آڑ میں مسلمانوں پر کاری ضرب لگائی ہے۔ جو ملک اسرائیل سے سے اچھائی کی امید لگائے بیٹھے ہیں انہیں بہت جلد منہ کی کھانی پڑے گی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close