کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
اہم ترین خبریںپاکستان

بھارت جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے خطے کو آگ و خون کے سمندر میں جھونک رہا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، کشمیر کے مسلمان اپنی جانوں پر کھیل کر اپنے حقوق کا دفاع کرینگے اور ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائی کی مدد کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

شیعت نیوز: بھارت جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے خطے کو آگ و خون کے سمندر میں جھونک رہا ہے،اگر اقوام عالم نے بھارتی غیر آئینی و غیر اخلاقی اقدامات کو نہ روکا تو کروڑوں انسانوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہو نگے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کشمیر ایشو پر میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہندوستان کسی بھول کا شکار ہے اور اسرائیلی روش اپنا رہا ہے،جس طرح اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی مسلمانوں پر ظلم وستم اور جبر و استبداد کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے اسی طرح بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کر رہا ہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں :ملت میں انتشار و تقسیم کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، علامہ ناصر عباس جعفری

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، کشمیر کے مسلمان اپنی جانوں پر کھیل کر اپنے حقوق کا دفاع کرینگے اور ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائی کی مدد کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،مودی سرکار کو یاد رکھنا چاہیئے آج ہمارے دفاعی ادارے اور افواج دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتے ہیںاور سب سے بڑھ کے مسلمانان پاکستان کے دلوں میں جذبہ ءجہاد کوٹ کوٹ کے بھرا ہوا ہے جس کا کوئی توڑ نہیں،ہندوستان، مسلمانان پاکستان کے جذبہءجہاد و شہادت کا مقابلہ نہیں کر سکتا،ہم کٹ مریں گے مگر غلامی ،اور جبر کو برداشت نہیں کریں گے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اس حوالے سے حکومت پاکستان کو کہا کہ وہ کسی دباؤ میں نہ آئے اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی اور حقوق کی حصول کیلئے سفارتی مہم تیز کرے اور مسلم ممالک کو اعتماد میں لے جبکہ داخلی طور پہ بھی اس اہم ایشو پر تمام سیاسی و سماجی حلقوں کو اعتماد میں لے کر پوری دنیا کو یہ پیغام دیں کہ ہم مظلوم کشمیری بہنوں بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،انہوں نے کہا کہ آج ہمیں ثابت کرنا ہے کہ پاکستانی ایک قوم اور جسد واحد ہیں،اپوزیشن ہو یا حکومتی جماعتیں اس مسئلہ پر ہم سب ایک ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close