اہم ترین خبریںپاکستان

عام آدمی کا طرز زندگی بہتر سے بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں،علامہ راجہ ناصرعباس کا یوم مزدورپرحکومت سے مطالبہ

کورونا وائرس کے باعث پیٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی میں کم ترین سطح پر ہیں تاہم پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات میں اسی شرح سے کمی نہ کر کے عوام کو مایوس کیا گیا

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عالمی حالات کے تناظر میں ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔کورونا وائرس کے باعث پیٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی میں کم ترین سطح پر ہیں تاہم پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات میں اسی شرح سے کمی نہ کر کے عوام کو مایوس کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم حکمران سامراج کے سامنے امام حسینؑ کے انکار کی طرح ڈٹ جائیں، مفتی گلزار احمد نعیمی

انہوں نے کہا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ملک کے اُس طبقے کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا گیا جن کے گھروں میں فاقے شروع ہو چکے ہیں۔لاک ڈاؤن کے باعث پورے ملک میں سب سے لاچار طبقہ ان دیہاڑی داروں کا ہے جن کے گھر کا چولہا ان کے دن بھر کی مشقت سے جلتا ہے۔ یوم مئی کے موقع پر ایسے لوگوں کے لیے کسی براہ راست ریلیف کا اعلان کرنے سے نہ صرف ان کی مشکلات کا ازالہ ہوتا بلکہ حکومت کی مقبولیت کا گراف بھی بہتری کی طرف جاتا لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان پاکستان کی ڈیفنس لائن ہےیہاں کے باوفا عوام کو اب بھی محرومیوں کا سامنا ہے،پیر اعجاز ہاشمی

انہوں نے کہا پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کرعام اشیائے خورد ونوش سمیت ہر چیز کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا جاتا ہے۔اب چونکہ پیٹرول کی قیمت میں کمی واقعہ ہوئی لہذا دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں میں بھی مذکورہ فیصلے کے مطابق کمی کو یقینی بنایا جائے۔ صرف پٹرول کی قیمت میں کمی ملک میں بسنے والے ایسے کڑوروں افراد کے حالات پر قطعاً اثر انداز نہیں ہو گی جن کا تقاضہ صرف دو وقت کی روٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قوم تیاری کرلے، حفاظتی اقدامات کے ساتھ جلوس یوم علیؑ ہرصورت نکلیں گے، علامہ سبطین سبزواری

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عام آدمی کا طرز زندگی بہتر سے بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ جو لوگ غربت و مفلسی سے تنگ آ کر موت کی آغوش کو ہی اپنی پناہ گاہ سمجھ رہے ہیں وہ خدا کی سب سے بڑی نعمت زندگی کی قدر کریں۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں بسنے والے ہر فرد کے حقوق کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے جسے ہر حال میں پورا ہونا چاہیئے ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close