اہم ترین خبریںپاکستان

شھید قاسم سلیمانی غیبت امام زمانہ ؑ میں اپنی ذمہ داریاں سمجھ چکے تھے، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ حاج قاسم سلیمانی ؒ  اسلامی دنیا کے ہیرو تھے اور ہیرو ہیں۔

شیعت نیوز: دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشھد مقدس اور موسسہ شھید عارف الحسینی ؒ کی طرف سے سردار شھید حاج قاسم سلیمانی ؒ   اور ابو مھدی المھندسؒ اور انکے ساتھیوں کی مظلومانہ شہادت کے خلاف اور ایرانی قوم سے اظہار یکجہتی کے لئے پروگرام "سرداران ولایت” کا انعقاد کیا گیا۔جس میں علماء کرام اورطلباء عظام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ مسنگ پرسنز کی فہرست میں مزیداضافہ، مولانا سید تلاوت حسین شیرازی اسلام آباد آتے ہوئے اغواء

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ پروگرام کے خطیب تھے۔انہوں نے امریکا اور اسکی ناجائز اولاد اسرائیل کی ریشہ دوانیوں کے بارے گفتگو فرمائی ۔انہوں نے کہا کہ حاج قاسم سلیمانی ؒ  اسلامی دنیا کے ہیرو تھے اور ہیرو ہیں۔ اس مرد مجاہد نے وسائل کی کمی کے باوجود دنیا کے سب سے بڑے دھشت گرد امریکا کا مقابلہ کیا اور اسکو لبنان میں ،فلسطین میں،عراق میں،شام میں،یمن میں شکست فاش دی اور جب امریکا انکا مقابلہ نہ کر سکا تو انکو ناجوانمردانہ شھید کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملت جعفریہ کے احتجاج سے خوفزدہ امریکی قونصلیٹ جنرل نے اضافی سیکیورٹی کا مطالبہ کر دیا

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ شھید سردار حاج قاسم سلیمانی ؒ  غیبت امام زمانہ علیہ السلام میں اپنی ذمہ داریاں سمجھ چکے تھے اس لئے وہ میدان میں آئے اور ہمیشہ کامیاب رہے۔ آج ہمیں مراجع عظام کا کا دست بازو بننا چاہیے اور عوام کو اس نظام سے وابستہ کرنا چاہیے۔کیونکہ یہ نظام ولایت فقیہ سے جڑا ہواہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل قاسم سلیمانی نے امت مسلمہ کوداعشی درندوں سےنجات دلائی، علامہ حافظ ریاض حسین نجفی

انہوں نے مزید کہاکہ آج اسلام ناب کی استعمار کے مقابلہ میں کامیابیاں ولایت فقیہ کی برکت سے مل رہی ہیں۔پروگرام سے پہلے شھدا کی بلندی درجات کے لئے اور استاد حجتہ الاسلام والمسلمین مرحوم محمد ابراھیم محسنی کے لئے ختم قرآن کیا گیا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close