اہم ترین خبریںپاکستان

آغازِسال نو خدا کی نافرمانی کے بجائے امن وسکون، ترقی وپیشرفت کی دعا کیساتھ ہوناچاہئے،سربراہ ایم ڈبلیوایم

ان کا مزید کہنا تھاکہ خدا کرے کہ ہمارے ملک کا یہ سال، سیاسی، سماجی، معاشی، اقتصادی اور اخلاقی اعتبار سے ترقی اور پیش رفت کا سال ہو

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سال 2020کے آغا زپر پاکستانی قوم کے نام اپنا پیغام میڈیا سیل سے جاری کردیا ہے جس کا متن پیش خدمت ہے ۔

السلام و علیکم ورحمة الله
نئے سال کی آمد آمد ہے، اور متاسفانہ کہنا پڑ رہا ہے، کہ ہر دفعہ آغازِسالِ نو دنیا کے مختلف مقامات پر خدا کی نافرمانی سے ہوتا ہے اور یورپ کی اندھی تقلید کرتے ہوئے مسلمان ملکوں میں یہ غلط رواج عام ہوتا جا رہا ہے، اگرچہ ہمارے ہجری سال کا آغاز محرم الحرام سے ہوتا ہے اور شکر خدا ہے کہ اس وقت یہ سب کچھ نہیں ہوتا، لیکن شمسی سال کا آغاز جس انداز سے ہوتا ہے، وہ بحیثیت مسلمان ہمارے لئے انتہائی شرمناک ہے۔لہذا تمام ہم وطنوں سے گذارش ہےکہ ہم آغازِسالِ نو خدا کی نافرنانی کے بجائے، اس دعا کے ساتھ کریں کہ یہ سال اسلام، مسلمانوں اور تمام انسانوں کے لئے امن و امان، سکون و راحت، اور ہر میدان میں ترقی اور پیش رفت کا سال قرار دے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں تربیت کا فقدان ہے ، آئی ایس اواپنا کرداراداکرے، علامہ امین شہیدی

انہوں نے کہاکہ مدرسوں، سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے طلبہ کرام سے گذارش ہےکہ وہ اس سال کو انتھک محنت، بے پناہ جدوجہد اور پڑھائی کا سال قرار دیں، کیونکہ طلبہ ہی ایک پڑھے لکھے اور متمدن معاشرے کا بہترین مسقبل ہیں۔ تاجر حضرات سرکاری ملازمین، مزدور، محنت کش اور مختلف صنعتوں سے وابستہ لوگ اس سال کو قوم و ملک کی ترقی اور پیش رفت کا سال قرار دیں، اور اسی مقصد کی خاطر مسلسل جدوجہد کریں۔

یہ بھی پڑھیں: بش، کلنٹن، نتن یاہو، ٹرمپ جیسے سفاک انسان مغربی جمہوریت کے تحفے ہیں، علامہ مقصودڈومکی

ان کا مزید کہنا تھاکہ خدا کرے کہ ہمارے ملک کا یہ سال، سیاسی، سماجی، معاشی، اقتصادی اور اخلاقی اعتبار سے ترقی اور پیش رفت کا سال ہو، امن و امان کی صورتحال بہتر سے بہتر ہو، ملکی سلامتی کو مزید استحکام حاصل ہواور ہم سب نئے عزم و حوصلے اور پختہ ارادے کے ساتھ مل کر دین اسلام اور ملک خدا داد کے لئے بھر پور اخلاص کے ساتھ اپنی اپنی ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہوں۔خدا سب کا حامی و ناصر ہو۔

راجہ ناصرعباس جعفری
سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close