اہم ترین خبریںپاکستان

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا او آئی سی کے بارے میں موقف امت مسلمہ کی سوچ کی ترجمانی کرتا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

اسلامی تعاون تنظیم میں موجود عرب ممالک نے مسلم امہ کو سخت مایوس کیا ہے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو درپیش سنگین مسائل کے حل نہ ہونے کی ذمہ داری او آئی سی پر بھی عائد ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا او آئی سی کے بارے میں موقف جاندار، مدلل اور امت مسلمہ کی سوچ کی ترجمانی کرتا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم میں موجود عرب ممالک نے مسلم امہ کو سخت مایوس کیا ہے۔شاہ محمود قریشی کا نجی چینل کودیے جانے والا انٹرویو حقائق پر مبنی اور بے لاگ تبصرہ تھا جو لائق تحسین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کےوفد کی لبنانی سفیر سے ملاقات، بیروت سانحے پرپاکستانی قوم کی جانب سے اظہار تعزیت

انہوں نے کہا کہ کشمیر، فلسطین، یمن سمیت دنیا بھر کے مسلمان عالم استکبار کے نرغے میں ہیں،طاغوتی طاقتیں مسلمانوں کو بند گلی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔اسلام کو دہشت گردی سے نتھی کر مسلمانوں کودنیا بھر میں تنہا کرنے کی سازش کو تیزی سے پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ یہود ونصاری کے پے رول پر موجود مسلم حکمران اور مذہبی تنظیمیں شدت پسندانہ نظریات ابھار کر دین اسلام کے حقیقی تشخص کو داغدار کرنے میں پیش پیش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ محمد رمضان توقیر کی سی سی پی او پشاور سے ملاقات، محرم الحرام کے انتظامات پر گفتگو

انہوں نے مزید کہاکہ ایسی صورتحال میں ان عرب ممالک کو اپنا کردار اد کرنا چاہئیے تھا جن کی امت مسلمہ میں ساکھ قدرے بہتر ہے۔ اس طرح دفاعی پوزیشن اختیار کرتے ہوئے اسلام کی حقیقی شناخت کو بحال رکھنے کا فریضہ بھی ادا ہو جاتا لیکن عرب ممالک نے اپنا سارا زور یہود ونصاریٰ کی خوشنودی حاصل کرنے میں لگایا ہوا ہے۔ دنیا بھر میں مسلمانوں کے قتل عام پر مسلم ممالک کی خاموشی لاتعداد سوالات پیدا کر رہی ہے۔او آئی سی میں موجود عرب ممالک کو اپنی پوزیشن بہتر بنانے کے لیے اپنے اہداف کا ازسر نو تعین کرنا ہو گا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close