اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کے جلسوں میں جی بی کے عوام کی امنگوں کے خلاف ہرزہ سرائی بھارتی موقف کی حمایت ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے پشاورمدرسے میں دھماکے کو بدترین درندگی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث عناصر انسان کہلانے کے مستحق نہیں

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر نے دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات واحساسات کی توہین کی ہے۔امت مسلمہ کے ہر فورم سے ا س گستاخی کا مناسب جواب جانا چاہیے۔پاکستانی حکومت فرانس کی مصنوعات کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کرے۔

ایک طرف آزادی اظہار کے نام امت مسلمہ کے مقدسات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب ہولوکاسٹ پر بات کرنے کی اجازت نہیں۔ عالمی اسکتباری طاقتوں کا یہ دہرا معیار ناقابل قبول ہے۔بین المذاہب ہم آہنگی کو نقصان پہنچا کر عالم اسلام کے خلاف شدت پسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے جو عالمی امن کو تہس نہس کر دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی و سعودی ایجنٹ مسلم لیگ ن کی وطن دشمنی پر ترجمان پاک فوج کا دبنگ بیان سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ ہفتہ عشق رسول ۖ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔مسلمانوں کے درمیان وحدت،بصیرت اور بیداری کے لیے عملاََ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔میلاد النبی کے موقعہ پر تمام مسلمانوں کو گھروں سے نکل کر عشق رسول ۖ کا مظاہرہ اقوام عالم کو یہ باور کرائے گا کہ ختمی مرتبت حضرت محمد ۖ کی ذات مقدسہ ہمیں اپنی جان، اولاد اور مال سب سے زیادہ عزیز ہے۔اسلام دشمن طاقتیں اسلام کے خلاف اپنے گھنائونے عزائم ترک کریں۔4 نومبر کو مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ”رحمت اللعالمین وحدت کانفرنس” کا انعقاد کیا جائے گا۔جس میں نامور مذہبی ،سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔یہ کانفرنس ان طاقتو ں کے خلاف توانا آواز ثابت ہو گی جو اتحاد بین المسالک کو نقصان اور مذہبی منافرت کے پرچار کے لیے سرگرم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے خلاف بھارتی وسعودی سازشیں عروج پر، نواز شریف اور فضل الرحمٰن مرکزی کردار

انہوں نے کہا آئینی حقوق کا حصول گلگت بلتستان کے عوام کا حق ہے۔انہیں اس سے محروم رکھنا زیادتی ہے۔جی بی کے عوام نے پاکستان کے ساتھ اپنا الحاق زور بازو پر کیا ۔موجودہ حکومت نے جی بی کو صوبہ بنانے کا اعلان کیا جس کی مخالفت بھارت کی جانب سے یقینی امر تھا لیکن پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کے جلسوں میں جی بی کے عوام کی امنگوں کے خلاف ہرزہ سرائی بھارتی موقف کی حمایت ہے ۔ گلگت بلتستان کے عوام اس توہین پر شدید برہم ہیں۔ گلگت بلتستان کا الیکشن ان سیاسی جماعتوں کو مکمل طور پر رد کرے گا جو آئینی صوبے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔معدنی وسائل سے مالا مال اس خطے کے عوام کی خوشحالی کے لیے بلا تاخیر ضروری اقدامات کیے جانے چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول زرداری کے حکم پر جے ڈی سی کے بین المذاہب جشن پر پابندی لگا دی گئی۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی جبری گمشدگی کے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب امارات کے یہود و نصاری کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔مجلس وحدت مسلمین ان ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ گمشدہ پاکستانیوں کی بازیابی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی مکمل روک تھام کے لیے سفارتی سطح پرموثر اور نتیجہ خیز کوششیں کرے۔

انہوں نے پشاورمدرسے میں دھماکے کو بدترین درندگی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث عناصر انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔قران سیکھنے والے معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا ایک غیر انسانی فعل ہے۔وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنے میں بھارت اور دیگر دشمن قوتوں کا ہاتھ ہے۔وطن عزیز ہمارا گھر ہے جسے محفوظ بنانے کے لیے ہمیں ایک دوسرے کو مضبوط کرنا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close