اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ راجہ ناصرعباس کا اسرائیل اور عرب ریاستوں کی اسلام دشمن پالیسیوں کے خلاف بروزجمعہ ملک گیراحتجاج کااعلان

انہوں نے کہ جمعہ کے روز اسرائیل عزائم اور عرب کی بددیانتی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسرائیل اور عرب ریاستوں کی اسلام دشمن پالیسیوں کے خلاف جمعہ کے روز ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ 21اگست بعد ازنماز جمعہ ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج ریلیاں نکالی جائیں گی جن کا مقصد اسرائیل کے ناپاک عزائم کو آشکار اور عرب کے خائن حکمرانوں کے خلاف نفرت کا اظہار کرنا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عرب حکمران گریٹر اسرائیل کے امریکی منصوبے کی تکمیل میں معاون کا کردار ادا کر رہے ہیں۔مظلوم فلسطینوں کے خون کا سودا کرنے کی یہ کوشش عرب کے حکمرانوں کو مہنگی پڑے گی۔اقوام عالم پر عرب حکمرانوں کا دوغلاپن واضح ہو چکا ہے۔یہود و نصاری کی خوشنودی حاصل کرنے کے بدلے عرب حکمرانوں نے پوری دنیا سے ذلت خرید لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اپنا اسلحہ بیچنے کیلئے عربوں کو ایران سے ڈراتا ہے، پیراعجاز ہاشمی

انہوں نے کہا عالمی استکباری قوتیں ایک بلاک میں اکھٹی ہونا شروع ہو گئی ہیں۔جو بھی ملک شیطانی طاقتوں کے ساتھ کھڑا ہے وہ اسلامی ریاست کہلانے کا حق کھو چکا ہے۔ اسلام طاغوت کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے لیکن عرب حکمرانوں نے صیہونیت کے سامنے گھٹنے ٹیک کر نہ صرف اسلام کی بنیادی تعلیمات سے انحراف کیا بلکہ مسلمانوں کی غیرت و حمیت کو بھی داغدار کیا۔یہود ونصاریٰ کی حمایت اسلامی احکامات کی صریحاً نفی اور عرب حکمرانوں کے تکبر و رعونت کابرملا اظہار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں محرم الحرام کے امور کیلئے ڈی آئی جی سہیل سکھیرافوکل پرسن نامزد

انہوں نے کہا کہ تاریخ متکبروں کی ذلت آمیز شکست کے ان گنت واقعات سے تاریخ بھری ہوئی ہے۔اسرائیل اور امریکہ کو اپنا دوست سمجھنے والے مغالطے میں ہیں۔یہ صرف اپنے مفادات کے یار ہیں۔انہوں نے کہ جمعہ کے روز اسرائیل عزائم اور عرب کی بددیانتی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close