اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ راجہ ناصرعباس کی شیعہ سنی علماءومشائخ کے ہمراہ شہید قاسم سلیمانی کے مرقد پر حاضری

وفد نے سردارلشکر اسلام ، مدافع حرم اہل بیت ؑ شہید قاسم سلیمانی  ؒ کے مرقد پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی ساتھ ہی ان کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملت غیور پاکستان کی نیابت میں سلام عقیدت پیش کیا۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ، قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نےشیعہ سنی علماءومشائخ پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سردارلشکر اسلام ، مدافع حرم اہل بیت ؑ شہید قاسم سلیمانی  ؒ کے مرقد پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی ساتھ ہی ان کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملت غیور پاکستان کی نیابت میں سلام عقیدت پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ جوکہ ان دنوں سرداررشید اسلام حاج قاسم سلیمانی ؒ کے چہلم کی تقریبات میں شرکت کے لئےایران کے دورے پر ہیں انہوں نے ایم ڈبلیوایم کے ایک اعلیٰ سطحی وفدکے ہمراہ کرمان میں موجود قبرستان گلزار شہداء میں سردارمقاومت حاج قاسم سلیمانی کی قبر مبارک پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی ۔

یہ بھی پڑھیں: شہید قاسم سلیمانی کی پاکستان کے شیعہ سنی عوام میں بڑھتی مقبولیت،تکفیری ملااورنگزیب فاروقی کی بلبلاہٹ عروج پر

نیوز رپورٹ کے مطابق علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے ہمراہ جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر امجد چشتی ودیگر اکابرین، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ مختاراحمد امامی، علامہ سید باقرعباس زیدی، علامہ آغاسید علی رضوی، علامہ عبدالخالق اسدی، سید اسدعباس نقوی، علامہ حیدرعباس عابدی ودیگر قائدین نے گذشتہ روز شہید قاسم سلیمانی ؒ کے مرقد پرحاضری دی اور وہیں شب بیداری کا بھی اہتمام کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ ساجد علی نقوی کی جانب سے ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم

شیعہ سنی علمائے کرام نے شہیدِ سرفراز اسلام کو گلہائے عقیدت پیش کیئے ، رات بھر گریہ وزاری اور راز ونیاز کا سلسلہ جاری رہا جبکہ صبح کو الوداع کہہ کر وفد نے واپس قم کی راہ لی ، واضح رہے کہ اس سے قبل ملی یکجہتی کونسل کا ایک اعلیٰ سطحی وفد لیاقت بلوچ کی سربراہی میں بھی ایران کا دورہ کرچکا ہے جس میں شامل شیعہ سنی علماءومشائخ نے شہید کے اہل خانہ اور اعلیٰ حکومتی شخصیات سے پاکستان کے 22کروڑ عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیاتھا۔جبکہ سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے رہبرانقلاب آیت اللہ خامنہ ای کی زیر اقتداءشہید قاسم سلیمانی ؒ اور ان کے رفقاء کی تشیع جنازہ میں شرکت بھی کی تھی ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close