اہم ترین خبریںپاکستان

امریکی اتحادی آپس میں دست وگریبان ہیں ،پاکستان مسئلہ کشمیر پر امریکی وعدوں کی آس پر نہ رہے، علامہ راجہ ناصرعباس

خطے میں تقسیم کامنصوبہ ناکام ہو گیا ہے ۔ کشمیر کا مقدمہ پاکستان کو خود لڑنا ہو گا

شیعت نیوز: امریکی حاکمیت کی کشتی ڈوب رہی ہے جوبھی سوار ہو گا غرق ہو جائے گا۔خطے میں تقسیم کامنصوبہ ناکام ہو گیا ہے اور امریکی اتحادی آپس میں دست وگریبان ہو رہے ہیں پاکستان کومسئلہ کشمیر پر امریکہ کے وعدوں کی آس پر نہیں رہنا چاہئے ۔ کشمیر کا مقدمہ پاکستان کو خود لڑنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں پرفیصلے مسلط کرنے کی بجائے ان کو اپنے فیصلے خود کرنے دیئے جائیں ، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مقتدر حلقوں کو یہ بات سمجھنا ہوگی ہے امریکی دوستی سے پاکستان نے سب سے زیادہ نقصان اٹھایاہے جنوبی ایشااور مشرق وسطی میں امریکی منصوبوں کی ناکامی اور ان کے اتحادیوں کی بے بسی سب پر عیاں ہو چکی ہے دنیا کے مظلوم اور کمزوروں کے ہاتھو ں دنیائے استعمار کی پے در پے شکستوں نے ان کی خطے پر حاکمیت کا خواب چکنا چور کردیاہے ۔پاکستان کوبھی اپنے فیصلے دنیا میں طاقت کے توازن کی بدلتی صورت حال پر نظر رکھتے ہوئے مستقبل کے تناظر میں کرنا ہونگے ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close