اہم ترین خبریںپاکستان

نامورذاکرین کے وفدکی علامہ راجہ ناصرعباس سے ملاقات ،قومی یکجہتی کیلئےعلماءکیساتھ ملکرجدوجہد کاعزم

ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ قومی سلامتی اور ملک کے امن کو نقصان پہنچانے کے کسی حربے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملک کے نامور ذاکرین نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ قومی سلامتی اور ملک کے امن کو نقصان پہنچانے کے کسی حربے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔وطن عزیز کی سالمیت کا تحفظ اور بنیادی عقائد کا دفاع ہمیں ہر شے پر مقدم ہے جس کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جا سکتا۔ملک بھر میں محب وطن ذاکرین خطباء اور عزاداروں کیخلاف جھوٹے مقدمات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بزرگ عالم دین علامہ رضی جعفرنقوی کو دینی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے نوازاگیا

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا جو عناصر مسلمانوں کے درمیان انتشار پیدا کر کے ملک و قوم کو کمزور کرنا چاہتے ان کا مقابلہ پورے تدبر و حکمت کے ساتھ کیا جائے۔ اہل تشیع کی داخلی وحدت اور صدیوں سے قائم شیعہ سنی اتحاد میں رخنہ ڈالنے کی ہر کوشش کو یکجہتی، رواداری، اخوت اور باہمی احترام سے ناکام بنائیں گے۔اسلام اور پاکستان دشمن قوتیں ہمارے علمی و تاریخی اختلافات کو تصادم میں بدلنے کی سر توڑ کوششوں میں مصروف ہے تاکہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال سے من پسند نتائج حاصل کر سکیں۔شیعہ سنی وحدت ان کی ناکامی ثابت ہو گا۔جو قوتیں ذاتی مفادات کے حصول کے لیے قومی سلامتی کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلنا چاہتی ہیں انہیں جذبات کی بجائے بابصیرت اور دانشمندانہ کردار سے شکست دی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مذہب کی آڑ میں فرقہ واریت پھیلانے والوں کے مذموم مقاصد کو مذہبی ہم آہنگی سے شکست دی جائے گی،علامہ راجہ ناصرعباس

اس موقعہ پر ذاکرین نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مجالس حسینی وعزاداری کے فروغ اور قومی یکجہتی کے لیے علما کے ساتھ مل کر جدوجہد کی جائے گی اور ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں پر کسی قسم کی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ملاقات کے اختتام پر ملک کی حفاظت، قومی وحدت کے فروغ اور اسلام دشمن عناصر کی نابودی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close