اہم ترین خبریںپاکستان

اپنے گھرکی دیوارپردم دم علیؑ علیؑ ہر دم علیؑ علیؑ تحفہ یا علیؑ مدد لکھنا جرم ہوگیا، ایف آئی آر درج

واضح رہے کہ پنجاب بھرمیں محرم الحرام کے آغا زسے تاحال متعدد بانیان مجالس وجلوس، عزاداروں پر بلاجواز مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے

شیعیت نیوز:پنجاب پولیس میں موجود ناصبی اور تکفیری سوچ کے حامل اہلکاروں کے متعصبانہ اقدامات میں تیزی، اپنے گھرکی دیوارپردم دم علیؑ علیؑ ہر دم علیؑ علیؑ تحفہ یا علیؑ مدد لکھنا جرم ہوگیا،راجن پور کے تھانہ محمد پور کی حدودمیںعزادار پر ایف آئی آر درج۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور کےتھانہ محمد پور کی حدود میں پولیس نے ایک ایسی ایف آئی آر درج کی ہے جس کو سن کر ہر محب اہلبیت ؑ اور عاشق مولاعلیؑ کا خون کھول اٹھے، ایف آئی آر کے مطابق ایک موضع اللہ آباد انڈس ہائی وے کے نزدیک قائم ایک گھر کی دیوار پر دم دم علیؑ علیؑ ہر دم علیؑ علیؑ تحفہ یا علیؑ مدد لکھا ہوا تھا جوکہ پنجاب حکومت کے حکم کی خلاف ورزی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: امام کعبہ کی اسرائیلی سفیر کے ساتھ پپیاں جھپیاں اور سیلفیاں ،سوشل میڈیا پر وائرل

پولیس کے مطابق وال چاکنک پر پابندی کے سبب The Punjab Prohibition of Expressing Matters on walls (Amendment) Act 2015-02 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: حضرت محمد مصطفی (ص) کی شان میں گستاخی گناہ عظیم اور ناقابل معافی جرم ہے: آیت اللہ خامنہ ای

واضح رہے کہ پنجاب بھرمیں محرم الحرام کے آغا زسے تاحال متعدد بانیان مجالس وجلوس، عزاداروں پر بلاجواز مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے، وزیر اعظم عمران خان سے ملت جعفریہ سوال پوچھنے کا حق محفوظ رکھتی ہے کہ یہ سب کس قانون کے تحت کیا جارہاہے، کیا کسی شخص کو اپنے گھرکی در ودیوار بھی اپنی مرضی سے کچھ لکھنے کی اجازت بھی نہیں ہے ؟؟؟

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close