اہم ترین خبریںایران

رمضان عبداللہ الشلح کی رحلت پر آیت اللہ علی خامنہ ای کا تعزیتی پیغام

شیعت نیوز : رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے فلسطینی مزاحمتی فورس حرکۃ الجہاد الاسلامی فلسطین کے سابق سربراہ رمضان عبداللہ الشلح کی رحلت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

پیر کے روز رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر سے جاری ہونے والے تعزیتی پیغام میں رمضان عبداللہ الشلح کے انتقال پر پوری فلسطینی قوم، فلسطینی مجاہدین اور خاص طور سے فلسطینی مزاحمتی فورس حرکۃ الجہاد الاسلامی کے جانثار کارکنوں کو تعزیت پیش کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ استقامتی تحریک اپنے ایک سچے اور اہم ترین رکن سے محروم ہو گئی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے تعزیتی پیغام میں امید ظاہر کی ہے کہ خداوند تعالی کی ہدایت اور نصرت کے سائے میں، فتحی شقاقی اور رمضان عبداللہ جیسے مجاہدین کی پیروی کرنے والے شائستہ جانشین اپنی جہادی کوششوں کے ذریعے ان کے انتقال سے پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : جہاد اسلامی کے رہنما رمضان عبداللہ شلح کی رحلت پر تعزیت کا سلسلہ جاری

دوسری جانب رہبر انقلاب اسلامی نے ونزوئیلا جانے والے ایران کے آئل ٹینکروں کے کیپٹنز اور عملے کے دیگر افراد کے جہادی اقدام کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ نے سرفراز کر دیا۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے پیر کو اپنے ایک پیغام میں فرمایا کہ میں آئل ٹینکروں کے کیپٹنوں اور کارکنوں کو شاباشی دیتا ہوں، آپ نے عظیم کارنامہ انجام دیا اور آپ کا اقدام جہادی اقدام تھا، آپ نے ملک کو سربلند کر دیا۔

ایران نے امریکہ کی غیرقانونی پابندیوں کے باوجود ابھی حال ہی میں ونزوئیلا کے لئے پانچ آئل ٹینکر روانہ کئے تھے۔

ماہرین نے ایران کے اس اقدام کو اس کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ایران کی جانب سے ونزوئیلا کے لئے بھیجے گئے تیل کے بعد کاراکاس حکومت نے پورے ملک میں ایندھن کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

امریکہ نے دھمکی دی تھی کہ وہ ایرانی آئل ٹینکروں کو ونزوئیلا تک نہیں پہنچنے دے گا اور تہران اور کاراکاس کے درمیان قائم ہونے والا نیا اقتصادی اتحاد ختم کردے گا تاہم وہ اپنے ناپاک عزائم میں ناکام رہا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close