اہم ترین خبریںپاکستان

پولیس کی پریس کانفرنس اور شیعہ جوانوں پر لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ اور "ناکام مذاکرات” کا ردعمل ہے،راشد رضوی

جن شیعہ جوانوں کا میڈیا ٹرائیل کیا گیا ہے وہ عرصہ دراز سے مسنگ تھے جنکی عدالتوں میں پٹیشن لگی ہوئی ہیں اور FIR بھی کٹی ہوئی ہیں۔ ملک میں پہلی بار دھشتگردی کے الزامات لگانے والوں کو شیعہ شناخت کے ساتھ پیش کرنا متعصبانہ زہنیت کی علامت اور ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کے مترادف ہے

شیعت نیوز: پولیس کی پریس کانفرنس اور شیعہ جوانوں پر لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ اور "ناکام مذاکرات” کا ردعمل ہے۔ جن شیعہ جوانوں کا میڈیا ٹرائیل کیا گیا ہے وہ عرصہ دراز سے مسنگ تھے جنکی عدالتوں میں پٹیشن لگی ہوئی ہیں اور FIR بھی کٹی ہوئی ہیں۔ ملک میں پہلی بار دھشتگردی کے الزامات لگانے والوں کو شیعہ شناخت کے ساتھ پیش کرنا متعصبانہ زہنیت کی علامت اور ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کے مترادف ہے ورنہ اس سے پہلے کبھی کسی دھشتگرد کا فرقہ نہیں بتایا گیا کہ وہ دیوبندی ہے یا اہلحدیث ؟

انہوں نے کہاکہ صدارتی ہاؤس کے باہر ہمارا دھرنا دسویں دن میں داخل ہوچکا ہے جو کہ آئین کے آرٹیکل 10 اور انسانی حقوق کے نفاذ کیلئے ہے ، سحری اور افطاری یہیں ہوگی، دھرنا اسوقت تک جاری رہے گا جب تک تمام شیعہ جبری گمشدگان کو بازیاب نہیں کردیا جاتا ہے۔ہم پاکستان میں ملت جعفریہ کے حقوق کی آئینی جنگ پرامن طریقے سے لڑ رہے ہیں۔ آئیں ہمارا ساتھ دیں کیونکہ ہماری جدوجہد قوم کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی تاکہ ہمیں اس ملک میں عزت وقار کے ساتھ جینے کا حق دیا جائے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close