اہم ترین خبریںپاکستان

مسلمانوں کے آخری بنی (ص) نے اپنے جانشین کا اعلان کردیا

شیعیت نیوز: (غدیر خم) مسلمانوں کے آخری بنی (ص) حضرت محمد مصطفیٰ (ص) نے اپنے جانشین کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 18 ذی الحج 10 ہجر ی کی تاریخ اچانک مسلمانوں کے آخری نبی (ص) نے حج سے واپسی آتے ہوئے تمام لوگوں کو میدان غدیر میں جمع کرلیا۔

قافلے کو رُک کر بنی (ص) نے اعلان کیا جو لوگ آگے چلے گئے ہیں انہیں پیچھے بلالو اور جو پیچھے ہیں انکا انتظار کرو۔

رسول کی یہ کفیت دیکھ کر مسلمان پریشان ہوگئے کہ اچانک رسول (ص) نے اس گرمی میں قافلے والوں کو کیون روک لیا؟

جب سب جمع ہوگئے تو رسول اللہ (ص) اونٹوں کے پالانوں سے بنائے گئے ممبر پر بلند ہوئے اور طویل خطبہ ارشاد فرمایا۔

پھر آخر میں اپنے بھائی علی مرتضی ٰ کو بھی ممبر پر بلا لیا اور فرمایا جس جس کا میں مولا ہوں آج سے یہ علی اسکے مولا ہیں۔

جانشین کا نا م سن کر سار ے مسلمان خوش ہوگئے سوائے چند لوگوں کہ جو علی ابن ابی طالب ؑ جانشینی سے خوش نہیں تھے۔

اس موقع پر اللہ کے رسول (ص) نے خوشخبر ی دی اللہ آج تمھارے دین سے راضی ہوگیا او ر نعمتوں کو تمام کردیا۔

اس دوران ایک شخص نے علی ؑ کی جانشنین پر اعتراض اُٹھایا لیکن اسی دوارن اسکے سر پر ایک پتھر آگر اور وہ ہیں ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close