اہم ترین خبریںپاکستان

بزرگ عالم دین علامہ رضی جعفرنقوی کو دینی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے نوازاگیا

6ستمبرکو گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ پروقار تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علامہ سید رضی جعفر نقوی کو ستارہ امتیاز پیش کیا

شیعیت نیوز: پاکستان کے بزرگ اور نامور عالم عالم اور جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ سید رضی جعفر نقوی کو حکومت پاکستان تکی جانب سے ستارہ امتیاز سے نوازدیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مذہب کی آڑ میں فرقہ واریت پھیلانے والوں کے مذموم مقاصد کو مذہبی ہم آہنگی سے شکست دی جائے گی،علامہ راجہ ناصرعباس

تفصیلات کے مطابق 55ویں یوم دفاع پاکستان کے موقع پرحکومت پاکستان نے نامور شیعہ بزرگ عالم دین ، تنظیم المکاتب پاکستان اور جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ سید رضی جعفرنقوی کو ان کی دینی خدمات کے اعتراٖ ف میں ستارہ امتیاز سے نوازاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئمہ جمعہ وجماعت وعلمائے امامیہ راولپنڈی اسلام آباد نے کراچی سے جاری اعلامیہ کی تائید کا اعلان کردیا

6ستمبرکو گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ پروقار تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علامہ سید رضی جعفر نقوی کو ستارہ امتیاز پیش کیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سمیت اعلیٰ سول وعسکری شخصیات موجود تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close