اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

اسرائیل کو تسلیم کرنا مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ دھوکہ ہے، سینیٹر مشاہد حسین

شیعیت نیوز : امریکہ کے دباو میں عرب امارات اوربحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کئے جس کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

عالمی کانفرنس برائے امن سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے بجائے اسرائیل کو تسلیم کرنا، فلسطینیوں کے ساتھ دھوکہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں خطے میں امن کے لئے کشمیر اور فلسطینی مسئلے کا حل ضروری ہے؛ عمران خان

اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن اور دو ریاستی حل کے بغیر پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا اور یہ ہمارا دو ٹوک پیغام ہے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں اسرائیل اور فلسطین سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح کرتے ہوئے پاکستانی موقف کو پیش کیا۔

عالمی کانفرنس میں بذریعہ انٹرنیٹ پاک و ہند سمیت دنیا بھر سے سینکڑوں پیس ایکٹویسٹ، محقق، صحافیوں اور ادیبوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ امریکہ کے دباؤ میں آ کرعرب امارات اوربحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کئے جس کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close