اہم ترین خبریںپاکستان

جبری گمشدہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کیلئےنماز عید کے اجتماعات کے بعد احتجاج

شیعیت نیوز: ملت جعفریہ عید قربان کے پرمسرت موقع پر بھی اپنے لاپتہ عزاداروں کو فراموش نا کرسکی ، شہر قائد میں لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کے لئے مختلف مساجد کے باہر بعد نماز عید الاضحی احتجاج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرسے لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کے لئے کراچی شہر کے مختلف علاقوں، جعفرطیار سوسائٹی، انچولی، عباس ٹاون شاہ فیصل سمیت دیگر علاقوں میں بعد نماز عید الضحیٰ ،علامتی احتجاج کیا گیا۔

شہر بھر کی طرح جعفر طیار میں بھی مرکزی امام بارگاہ کے باہر شیعہ مسنگ پرسنز کے لئے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا جس میں جوانوں نے ہاتھ میں رسی باندھ کر علامتی احتجاج کیا۔

اس موقع پر جعفرطیار سوسائٹی کے مرکزی خطیب مولانا نسیم حیدر زیدی نے کہاکہ اگر ان لاپتہ افراد کا کوئی جرم ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے انہیں سزا دی جائے، کسی بھی شخص کو لاپتہ کردینا عدالتوں پر سوالیہ نشان ہے۔

واضح رہے کہ عید سے قبل کراچی اور بھکر سے 3 افراد مزید لاپتہ ہوگئے ہیں ، حال ہی میں لاپتہ ہونے والے افراد کا نام حسنین رضا، فضل عباس اور کاشف عباس ہیں۔

علاوہ ازیں بدھ کے روز لاپتہ ہونے والا فضل عباس کمسن جوان ہے جو کورونا وائر س کے خلاف پاکستانیوں کی خدمت کے لئے فرنٹ لائن پر لڑ رہا تھا جیسے نامعلوم افراد نے لاپتہ کردیا، ایسے جوانوں کی گمشدگی پر ملت جعفریہ میں عدم تحفظ اور تشویش پائی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close