اہم ترین خبریںپاکستان

اسلامی تحریک کی رکن جی بی اسمبلی ریحانہ عبادی کا تنجوس کادورہ ،عوامی مسائل کا جائزہ لیا

رکن اسمبلی ریحانہ عبادی کی کوششوں سے منظور شدہ سی کلاس سول ڈسپنسری کی جگہ کا بھی انتخاب کیا گیا

شیعت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان کی خاتون مرکن گلگت بلتستان اسمبلی محترمہ ریحانہ عبادی اور حلقہ 2 کے رہنماء محمد شبیر حافظی نے علاقہ تنجوس کا تفصیلی دورہ کیا اور عوامی مسائل کا جائزہ لیا۔

رکن اسمبلی ریحانہ عبادی کی کوششوں سے منظور شدہ سی کلاس سول ڈسپنسری کی جگہ کا بھی انتخاب کیا گیا۔ اس موقع پر حلقہ دو کے تحصیلدار محمد حسین بٹ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مبشر اور محکمہ تعمیرات کے ذمہ دار بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے سے پاکستان کا موقف کمزور نہیں مضبوط ہو گا، علامہ ساجدنقوی

سائیٹ سلیکشن کے لیے یہ وفد جب تنجوس پہنچا تو علاقے کے سرکردہ گان اور عمائدین نے خیر مقدم کرتے ہوئے اسلامی تحریک پاکستان اور ریحانہ عبادی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اہم قومی مسائل کے حل کیلئےایم ڈبلیوایم کے وفدکی فورس کمانڈر گلگت بلتستان سے ملاقات

اس موقع پر رکن اسمبلی ریحانہ عبادی نے کہا کہ بحیثیت ممبر اسمبلی عوام کی سہولیات کے لیے بلاتفریق خدمات سرانجام دی ہیں۔ حلقہ دو کی مشکلات کے پیش نظر ہم نے زیادہ ترجیح دی ہے۔ انشاء اللہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہیگا۔

یہ بھی پڑھیں: 43 کروڑ روپے سے ذاتی فائدے کیلئےپل بنوانا قومی خزانے کا بدترین ضیاع ہے، محمد شفیع

اس موقع پر اسلامی تحریک حلقہ دو کے رہنماء محمد شبیر حافظی نے کہا علامہ سید محمد عباس رضوی اور دیگر اکابرین کی رہنمائی میں حلقے کے اہم مسائل حل ہوئے ہیں۔ ہم عوامی روابط اور خدمات پر یقین رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت جی بی کو آئینی حقوق دینے کیلئے پہلے سے زیادہ سنجیدہ اقدامات اٹھائے، شیخ مرزاعلی

اسلامی تحریک نے ہمیشہ عزت و وقار کے ساتھ اور ٹھوس بنیادوں پر کام کیے، انشاء اللہ ہم تنجوس اور شگری کلاں سیلاب متاثرین کی مشکلات حل کرنے کی کوشش کرینگے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close