اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ ساجد نقوی کی رہبر انقلاب کی پائیدار امن کیلئے امریکی تسلط سے آزادی کی فکر کی تائید

موجودہ دنیا کے استعمار امریکہ ، اسرائیل اور بھارت اور اس کے حواریوں نے افغانستان ، فلسطین،عراق، کشمیر ، لیبیا ، یمن ، صومالیہ افریقہ سمیت کئی ممالک میں اپنے پنجے گاڑھ دیئے ہیں

شیعت نیوز: سربراہ شیعہ علماءکونسل علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ ہم رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کے اس بیان کہ تائید کرتے ہیں کہ امریکہ اس خطے میں جنگ، اختلاف و فتنہ اور تباہی لایا اور اسی استعمار نے خطے کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کردیا ،اس علاقے میں امریکا کی فتنہ انگیز موجودگی ختم ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اُس مقاومتی محاذ کا حصہ ہے، جو ظالم امریکیوں اور اس کے اتحادیوں کے خلاف لڑ رہا ہے،علامہ امین شہیدی

علامہ سید ساجد علی نقوی نے ”رہبر انقلاب اسلامی “کے بیان کے تناظر میں کہاکہ خطے میں عدم استحکام، اختلاف و فتنہ اور تباہی کا ذمہ دار استعمار ہے ، خطے کے پائیدار امن کےلئے امریکی تسلط سے آزادی ضروری ہے ، مشترکات پر متحد ہوکر اور پاکستان میں اتحاد و وحدت کی فضاءقائم کرتے ہوئے آزادی،استقلال ،عادلانہ نظام کے قیام، عوامی حقوق کے تحفظ، امن کے قیام اوراسلامی اقدار کے فروغ کے سلسلے میں تما م طبقات کوساتھ ملکر چلنا ہوگا اور مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی جس کا ذکر قرآن پاک میں پیغمبر اسلام کو ہوا ”کہ آپ دوسرے مذاہب کو کہہ دیںآئیں مل کر مشترک نکتے پر اکٹھے ہوتے ہیں “۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کی فضاء دو ہفتوں میں تیسری بار مردہ باد امریکا کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی

علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھاکہ اسلامی وحدت کی بات کے ساتھ تمام طبقات کو متحد کرنے کےلئے قرآنی حکم سے استفادہ کرتے ہوئے مشترکات پر اکھٹے ہو کراستعماری قوتوں کے چنگل سے آزادی اوراستقلال حاصل کریں گے،مثبت اور پر امن انداز سے امریکہ اور اسکے حواری استعماری قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے اور پاکستان کو فلاحی مملکت بنائیں گے۔ موجودہ دنیا کے استعمار امریکہ ، اسرائیل اور بھارت اور اس کے حواریوں نے افغانستان ، فلسطین،عراق، کشمیر ، لیبیا ، یمن ، صومالیہ افریقہ سمیت کئی ممالک میں اپنے پنجے گاڑھ دیئے ہیں اور اب مشرق وسطیٰ میں ایران اور جنوبی ایشیاءمیں پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے ہیں ، استعماری قوتیں مختلف نوعیت کے اختلافات کو ہوا دے کراپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں اور اسلامی ممالک کے وسائل پر قبضہ کرکے اربوں ڈالر بٹو ر رہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان سینٹرل جیل میں شیعہ اسیر کو بے دردی سے زبح کرنے والا سفاک دہشتگرد گرفتار

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ مسئلہ فلسطین دہائیوں سے حل طلب، اس مسئلے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ خود استعمار ہے کیونکہ اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کےلئے اس امریکی استعمار کو اسرائیل جیسے بغل بچے کی ضرورت ہے دوسری جانب مسئلہ کشمیر بھی جان بوجھ کر برصغیر میں مستقل بدامنی برقرار رکھنے کےلئے چھوڑاگیا، امریکہ ، اسرائیل اور بھارت کی تمام سازشوں کو شکست سے دوچار کرنے کےلئے تمام اسلامی ممالک کو اتحاد وحدت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اور اپنے تمام اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے حکم الہی سے استفادہ کرنے کی ضروت ہے اور موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان سمیت دنیا بھر کے تمام اسلامی ممالک میں مسلمانوں کو مشترک نکات پر اکھٹے ہوکر استعماری سازشوں کو شکست سے دوچار کرنے کیلئے متحد ہونا ہو گا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close