اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

بھارت کامقصدداعش کوپاکستان ودیگرہمسایہ ممالک کیخلاف استعمال کرکےغیرمستحکم کرنا ہے،رحمان ملک

2015 سےکہہ رہا ہوں بھارت داعش کی مالی اعانت کررہاہے۔بھارت منی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ میں ریاستی سطح پرملوث ہے۔

شیعیت نیوز: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ بھارت سمجھتاہےپاکستان کوفرقہ ورانہ اختلافات کےذریعےکمزورکیاجا سکتا ہے۔ موجودہ فرقہ ورانہ اختلافات کےپیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،بھارت بلوچستان،کےپی اوردیگرحصوں میں داعش اورراکےذریعے دہشت گردی میں ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران سے وطن لوٹنے والے 5زائرین کےکالعدم لشکر جھنگوی کے ہاتھوں بلوچستان میں اغواکا انکشاف

رحمان ملک نے کہاکہ اقوام متحدہ نےاپنی رپورٹ میں داعش کےبھارت میں پھیلاؤکوتشویشناک قراردیاہے۔حکومت دشمن کوہمارے اندرونی اختلافات سےفائدہ اٹھانےنہ دے۔حکومت اناکو ختم کرے،ملک کےمفادمیں اپوزیشن کیساتھ مل کرمعاملات کاحل نکالے۔

یہ بھی پڑھیں: کاروائیوں کو روکنا امریکی فوجیوں کے لئے آخری مہلت ہے، عراقی مزاحمتی تنظیموں کا اعلان

انہوں نے کہاکہ امریکی جریدےفارن پالیسی نےبھارت کوداعش کانیاچہرہ قراردیاہے۔اجیت دوول کامقصدداعش اورآرایس ایس کےدہشت گردی کےنیٹ ورک کومضبوط بناناتھا۔2015 سےکہہ رہا ہوں بھارت داعش کی مالی اعانت کررہاہے۔بھارت منی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ میں ریاستی سطح پرملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی یزیدی پولیس کا جلوس چہلم امام حسینؑ میں شرکت پر نارووال کی عزادار خواتین پر بدترین تشدد، 6خواتین اور 15 مرد عزادار لاپتہ

رحمان ملک نے مزید انکشاف کیا کہ بھارت کیخلاف اقدامات کیلئےایف اےٹی ایف کےصدرکودوخط لکھ چکاہوں۔بھارت کے44بینکوں نےایک ارب ڈالرکی مشتبہ ٹرانزیکشن کی ہیں۔امریکاسےجاری رپورٹ کےمطابق بھارت کے44بینک مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close