اہم ترین خبریںپاکستان

اسلام آباد میں کالعدم جماعتوں کا احتجاج اور شیعہ کافر کےنعرے ناجائز و غیر قانونی ہیں، سینیٹر رحمٰن ملک

جو کل اجازت دی گئی ہےاس سے آنے والے وقت میں حکومت کو بھی مسئلہ ہوگا اور عوام کو بھی۔جو شیعہ کافر کے نعرے لگائے جا رہے ہیں یہ ناجائز و غیر قانونی ہے

شیعیت نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما سینیٹر رحمٰن ملک نے پارلیمنٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتےہوئےکہاکہ ملک میں اٹھتی فرقہ ورانہ منافرت نہایت ہی قابل تشویش ہے،مذہبی و فرقہ ورانہ منافرت کسی صورت قابل قبول نہیں۔ دشمن کی شرارت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔اسلام آباد میں احتجاج کرنے والی جماعتیں کالعدم ہیں۔ مل بیٹھ کر امن اور پاکستان کو آگے بڑھنے کی بات کرنی چاہئے۔ پیپلزپارٹی دور میں کالعدم جماعتوں کو زیرو پوائنٹ سے آگے نہیں جانے دیا گیا تھا۔جو کل اجازت دی گئی ہےاس سے آنے والے وقت میں حکومت کو بھی مسئلہ ہوگا اور عوام کو بھی۔جو شیعہ کافر کے نعرے لگائے جا رہے ہیں یہ ناجائز و غیر قانونی ہے۔کسی کو بھی کسی دوسرے کو کافر کہنے کا حق حاصل نہیں ہے۔ملک میں شیعہ سنی فساد کرانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔نفرت پھیلانے والوں سے نمٹنے کا قانون موجود ہے۔قانون پر عمل درآمد کرکے صورت حال کو سنبھالا جا سکتا ہے۔ محاذآرائی اور نفرت کا پرچار کسی کے بھی حق میں نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں جاری مذہبی منافرت اور کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کی سرکاری وریاستی سرپرستی کا پردہ فاش ہوگیا

سینیٹر رحمٰن ملک نے کہاکہ راء کے ڈائریکٹر سبرمینیم نے کراچی سے خیبر تک کا سفر کیا اور واپسی پر چالیس صفحات کی کتاب لکھی۔سبرمینیم نے لکھا کہ پاکستان ختم کرنے کے لئے ( خدانخواستہ ) نہ کسی ہتھیار اور نہ ایٹم بم کی ضرورت ہے صرف فرقہ وار اور لسانیت کا ہتھیار استعمال کرے۔بھارت نے لسانیت کا ہتھیار استعمال کرکے مشرقی پاکستان کو ہم سے جدا کر گیا۔اب جو فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے یہ پاکستان دشمنوں کی سازش ہے۔کسی ایک فرد کی مخالف تقریر کیوجہ سے پورے کے پورے مسلک کو یرغمال نہیں بنانا چاہیے۔جس نے بھی غلط تقریر کی ہے قانون موجود ہے اسکے خلاف قانونی کاروائی ہونی چائیے۔آج سینیٹ میں اس ایشو پر ماحوال بدمزگی کیطرف جانے والا تھا۔میں ہاتھ جوڑ کر پورے قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ دشمن کو پاکستان مخالف مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہونے دے۔شیعہ سنی کو بتانا چاہتا ہوں کہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے اور دشمن ہمیں کمزور کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی سرپرستی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کا امام بارگاہ پر حملہ، اشتعال انگیز فائرنگ

انہوں نے مزید کہاکہ یہ ہنگامی آرائی و نعرے بازیاں دشمن کی سازش ہے حکومت آنکھیں کھولے۔ایجنسیز ان سازشوں کا جو دہلی سے شروع ہورہی ہے اسکا بروقت نوٹس لیں۔جو بھی اینکر اس پر انٹرویو کرنا چاہے میں اس سازش پر تفصیل دینے کو تیار ہوں۔اسوقت پاکستان ہائبریڈ و پراکسیز وار کی زد میں ہے۔ایف اے ٹی ایف بھی اس پراکسیز و ہائبریڈ وار کا حصہ ہے جس نے کل قوم کو تقسیم کیا۔ایف اے ٹی ایف کی مطالبات “ڈو مور” کا حصہ ہے جو امریکہ کا ہر صدر کہتا آرہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close