اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان کشمیریوں کی حمایت پر آیت اللہ خامنہ ای اور ایرانی عوام کا مشکورہے، رفعت مسعود

شعبہ اردو کے سربراہ ڈاکٹر کیو مرثی نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کشمیر اور ایران کے درمیان مشترکات پر روشنی ڈالی۔

شیعت نیوز: تہران میں تعینات پاکستان کی سفیر محترمہ رفعت مسعود  نے کشمیر کے مسئلے میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ایرانی عوام کی حمایت کا شکریہ ادا کیا کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ کشمیر جسے علامہ اقبال ایران صغیر اور جنت نظیر کہتے تھے، ہندوستانی حکومت کی پیدا کردہ سختیوں میں گرفتار ہے، ہندستان کی حکمران جماعت اہل کشمیر سے ان کا مذہب، ثقافت اور سرزمین نچھیننا چاہتی ہے۔ پاکستانی سفیر نے 35A اور 370 جیسی قانونی شقوں کے خاتمے کو اسی ہدف کی تکمیل کا ایک ذریعہ قرار دیا۔

ان خیا لات کا اظہارانہوں نے تہران یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے خلیج فارس ہال میں کشمیر اور ایران کے درمیان ثقافتی و ادبی اشتراک کے موضوع پر سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کےعلاوہ معروف دانشور ڈاکٹر راشد نقوی اور شعبہ اردو کے سربراہ ڈاکٹر کیو مرثی، تہران یونیورسٹی کے اساتذہ ڈاکٹر صافی، ڈاکٹر ساکت اور ڈاکٹر علی بیات نے بھی خطاب کیاجبکہ کشمیر کے موضوع پر شعرا نے کلام پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ہر عزادار کشمیر کا پرچم بھی اٹھائے، علی رضا پناہیان

معروف دانشور اور عالمی تجزیہ نگار ڈاکٹر راشد نقوی نے کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا گذشتہ 75 دنوں سے کشمیریوں کو ایک پنجرے میں بند کر دیا گیا ہے اور انکے تمام انسانی حقوق چھین لیے گئے ہیں، لیکن انسانی حقوق کا دعویٰ کرنے والی حکومتیں اور ادارے مکمل خاموش ہیں۔

ڈاکٹر راشد نقوی نے اسلامی ممالک اور بالخصوص سعودی عرب پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ مسلمان جب تک متحد نہیں ہونگے اور امریکی سامراج سے آزاد نہیں ہونگے کشمیر اور فلسطین جیسے سانحات پیش ٓتے رہیں گے۔ شعبہ اردو کے سربراہ ڈاکٹر کیو مرثی نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کشمیر اور ایران کے درمیان مشترکات پر روشنی ڈالی۔

سیمینار میں معروف محقق اور پاکستان میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر صافی نے کشمیری زبان و ادب پر مقالہ پڑھا۔ معروف اقبال شناس ڈاکٹر ساکت نے فارسی شاعری میں کشمیر کے ذکر کو اپنے مقالے میں بیان کیا۔ ڈاکٹر علی ساکت نے اقبال کی شاعری اور کشمیر پر روشنی دالی۔ پروگرام میں معروف شاعر اختر ناز، حسن رضا نے کلام پیش کیا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close