دنیا

روس کا شام کے بارے میں سوچی معاہدے کی پاسدارای پر زور

شیعت نیوز: روس نے شام کے صوبے ادلب کے بارے میں تمام معاہدوں کی پابندی کیے جانے پر زور دیا ہے۔

ماسکو میں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ اور عام شہریوں کے تحفظ کی غرض سے ادلب کے بارے میں تمام معاہدوں کی پاسداری ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس، سترہ ستمبر دوہزار اٹھارہ کے سوچی معاہدے کے تحت شمالی شام کی صورتحال کو بہتر بنانے کی غرض سے ترکی کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں دہشت گرد گروہ کے قافلہ پر حملے سے امریکی حکومت آگ بگولہ

ترکی، روس اور ایران کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کے تحت شام کے صوبے ادلب کو کشیدگی میں کمی والا علاقہ قرار دیا گیا تھا تاہم دہشت گرد گروہوں کو اس میں کوئی تحفظ نہیں دیا گیا تھا۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اپنی پریس کانفرنس میں روس اور چین کی جانب سے، امریکہ کے میزائل تجربات پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو اور بیجنگ کو ایشیا اور بحرالکاہل کے علاقے میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے امریکی میزائلوں کی تنصیب پر سخت تشویش لاحق ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close