اہم ترین خبریںپاکستان

زائرین کیلئے بڑی خوشخبری، روس کا کوئٹہ تا تفتان نئی ریلوے لائن ڈالنے کا اعلان

روس کے اس اعلان سے زائرین ایران وعراق میں خوشی کی لہر دوڑگئی ہے

شیعت نیوز: روس نے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی وسفری سہولیات میں اضافے کیلئے کوئٹہ تا تفتان نئی ریلوے لائن ڈالنے کا اعلان کردیاہے۔ روس کے اس اعلان سے زائرین ایران وعراق میں خوشی کی لہر دوڑگئی ہے ۔ اس نئی ریلوے لائن سے جہاں پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی مراسم میں اضافہ ہوگا وہیں زائرین امام حسینؑ اور امام رضا ؑ کی سفری مشکلات میں بھی کافی کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین مل کر امریکہ کے خلاف ایران کی حمایت میں سامنے آگئے

تفصیلات کے مطابق روس کوئٹہ سے تفتان تک ریلوے ٹریک کی تعمیر کریگا، روس نے پاکستانی معیشت کی بہتری میں مزید کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایک وفد جلد اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ روس نے پاکستانی معیشت کی بہتری میں مزید کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایک وفد جلد اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔ روس کوئٹہ سے لے کر تفتان تک ریلوے ٹریک بھی تعمیر کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ لاہور، داتا دربار پر حاضری

واضح رہے کہ اس قبل بھی روس نے پاکستانی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ اسی طرح وفاقی حکومت بھی سی پیک منصوبے کو بڑھانا چاہتی ہے۔ گوادر کی کامیابی کا راز سٹرک کی بجائے ریلوے سسٹم میں ہے، رواں سال وفاقی حکومت نے کوئٹہ سے پاک ایران سرحدی شہر تفتان تک اسٹینڈرڈ گیج ریلوے لائن کی تعمیر کا فیصلہ کیا تھا، ریلوے لائن کی تعمیر کی فیزیلبٹی رپورٹ کی تیاری کیلئے ہدایت جاری کر دی گئی تھی۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے تفتان تک 637 کلومیٹر طویل براڈ گیج ریلوے لائن کو اسٹینڈرڈ گیج سے تبدیل کیا جائے گا، جس کے بعد اسے میر جاوا میں ایران کے ریلوے سسٹم سے منسلک کیا جائے گا، جس سے یہ ریلوے سسٹم ترکی سے بھی منسلک ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ہٹ دھرمی اور جنگی جنون عالمی امن کے لئے سنگین خطرہ ہے،علامہ مقصودڈومکی

ریلوے لائن کی تبدیلی کے بعد بلوچستان کے راستے ریلوے کے ذریعے نہ صرف زائرین ایران جا سکیں گے بلکہ تجارتی سرگرمیوں کو ترکی تک وسعت دی جا سکے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے تفتان تک ریلوے لائن کی تبدیلی کیلئے فیزبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، جبکہ اس سیکشن کے ریلوے اسٹیشنز کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ ملازمین کے مکانات کی مرمت بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قانون نافذ کرنے والے ادارےگستاخِ اہلبیتؑ ستو جمالی کو ریلیف دینے کی کوششوں سے باز رہیں، ایس یوسی دادو

کوئٹہ-تفتان ریلوے لائن جسے مرکزی لائن 4 یا مخفف ایم ایل-4 (ML-4) کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، پاکستان کی چار مرکزی لائنوں میں سے ایک ہے، جو کہ پاکستان ریلویز کے زیر انتظام ہے۔ یہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے شروع ہو کر کوہ تفتان ریلوے اسٹیشن پر ختم ہوتی ہے۔ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے کوہ تفتان ریلوے اسٹیشن تک اس پر 23 ریلوے اسٹیشن واقع ہیں۔ اس کے بعد یہ لائن ایران میں داخل ہوتی ہے اور زاہدان جاتی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close