اہم ترین خبریںدنیا

روس کی شام میں قیام امن کے سلسلے میں ہمہ جانب کوشش پر تاکید

شیعت نیوز: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام میں قیام امن کے سلسلے میں ہمہ جانب کوشش کرنی چاہیے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام پر اسرائیلی حملے عدم استحکام کا باعث بن رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا نے شام میں اپنی دہشت گرد فوجی باقی رکھنےکا اعلان کردیا

سرگئی لاوروف نے کہا کہ شام میں قیام امن کے سلسلے میں ہمہ جانب کوشش کرنی چاہیے اور ایسے اقدامات سے پرہیز کرنا چاہیے جس کے نتیجے میں پورے خطے میں عدم استحکام پیدا ہوجائے۔

روس کے وزیر خارجہ نے ایرانی فوج کی شام میں موجودگی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شام میں ایران کی موجودگی قانونی اور شامی حکومت کی درخواست پر ہے جبکہ شام میں امریکہ کی موجودگی غیر قانونی اور شامی حکومت کی مرضی کے خلاف ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close