اہم ترین خبریںپاکستان

شہدائے کربلا ؑ کی یاد میں جگہ جگہ قائم سبیلیں ،شیعہ سنی محبان اہل بیتؑ کی قدیم اورعظیم ثقافت

ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کو بھی ان سبیلوں کے قیام کی نصیحت اور وصیت کرنی چاہئے، تاکہ امام حسین ؑ کے نام پر لگائی گئی ان سبیلوں پر خرچ ہونے والے ہمارے پیسوں میں خدا خیر وبرکت میں اضافہ کرے۔

شیعیت نیوز: محرم الحرام کے مقدس مہینے میں امام حسینؑ اورخانوادہ رسولؐ کی پیاس کی یاد میں جگہ جگہ سبیلیں لگائی جاتی ہیں، دنیا بھرمیں شیعہ سنی محبان اہل بیت ؑ یہ سبیلیں لگا کرشہدائے کربلا ؑ سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کرتے ہیں اور ان عظیم شہداءکی یاد میں پیاسوں کو پانی پلا کر ثواب حاصل کرتے ہیں۔

سبیلوں کا اہتمام برصغیر پاک وہند میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ کیا جاتاہے، اس کی تاریخ صدیوں پرانی ہے، سبیلیں لگا کر پیاسوں کو پانی اور ٹھنڈے مشروب پلا کر سیراب کرنے والوں میں صرف شیعہ ہی نہیں بلکہ اہل سنت بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ ان سبیلوں کا اہتمام کرنے والےامام حسین ؑ کے نام پر سارا سال پیسے جمع کرتے ہیں اور بہترین قسم کی مشروبات عزاداران حسینی ؑ کو پیش کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کی وردی میں چھپے ابن زیاد کےہرکارے پھرسے عزائےحسینؑ کے خلاف سرگرم

یہ سبیلیں پہلے صرف پانی کی لگائی جاتی تھیں گزرتے زمانے کے ساتھ ساتھ اس میں تبدیلیاں آتی گئیں اب شیعہ سنی محبان اہل بیتؑ اعلیٰ قسم کے مشروبات اور کھانے پینے کی اشیاءاور پکوان بھی ان سبیلوں سے عزاداران حسینی ؑ کی خدمت میں پیش کرنے کو باعث ثواب سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام ، سکیورٹی کے نام پررکاوٹیں، شہریوں کو تنگ کرنا ملت جعفریہ کا مطالبہ نہیں 

واضح رہے کہ شہدائے کربلا ؑ کی یاد میں قائم یہ سبیلیں ایک قدیم اور عظیم ثقافت ہے جسے ہر صورت زندہ رہنا چاہیے اور ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کو بھی ان سبیلوں کے قیام کی نصیحت اور وصیت کرنی چاہئے، تاکہ امام حسین ؑ کے نام پر لگائی گئی ان سبیلوں پر خرچ ہونے والے ہمارے پیسوں میں خدا خیر وبرکت میں اضافہ کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close