دنیا

صدر ٹرمپ نے کورونا وائرس کے پھیلنے میں مدد کی۔ گورنر نیویارک

شیعت نیوز : گورنر نیویارک نے اپنی پریس کانفرنس میں کورونا وائرس کے مقابلے میں ٹرمپ کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے امریکی صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کورونا کا ہمنوا بننے کی کوشش نہ کریں۔

رپورٹ کے مطابق گورنر نیویارک اینڈریو کومو نے ٹرمپ پر وقت سے پہلے اقتصادی سرگرمیاں شروع کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا یہ اقدام امریکی ریاستوں میں کورونا وائرس کے دوبارہ زور پکڑنے کا باعث بنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے مقابلے میں ٹرمپ کا اب تک کوئی بھی اقدام درست ثابت نہیں ہوا ہے اور وہ کورونا مہم کو ہلکے میں لے کر پورے امریکہ میں اس وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا موجب بن رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی حملے میں میجر جنرل سلیمانی کی شہادت انٹرنیشنل قوانین کی خلاف ورزی تھی۔ اقوام متحدہ

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں اب تک تقریبا تیس لاکھ افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی ایک لاکھ بتیس ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

دوسری جانب ٹرمپ کی تمام تر کوششوں کے باوجود ان کی بھتیجی میری ٹرمپ نے اپنی تہلکہ خیز کتاب کی اشاعت کے قانونی مراحل کامیابی کے ساتھ طے کرلیے ہیں۔

میری ٹرمپ کے وکیل نے کتاب کی اشاعت کے قانونی مراحل مکمل ہوجانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اشاعت رکوانے کی غرض سے صدر ٹرمپ کی کوششیں فراڈ کے زمرے میں آتی ہیں اور ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

پبلشر کا بھی کہنا ہے کہ میری ٹرمپ کی کتاب کی اشاعت کمپنی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ میری ٹرمپ نے اپنی کتاب میں صدر ٹرمپ کی ٹیکس چوری کے معاملات کا انکشاف کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے پہلے کئی بار ٹیکس سے متعلق معلومات شائع کرنے پر روزنامہ نیویارک ٹائمز پر کڑی نکتہ چینی کر چکے ہیں۔

ٹرمپ اور ٹرمپ فیملی سے متعلق سامنے آنے والی صرف ایک دستاویز کے مطابق سن انیس سو اسّی میں مشکوک مالیاتی ٹرانزیکشن انجام پائے ہیں اور نو سال کے ایک عرصے میں ڈیڑھ ارب کا خسارہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close