اہم ترین خبریںپاکستان

صدہ بازارمیں ذاتی دشمنی کے واقعے کو فرقہ وارانہ رنگ دینےکےخلاف احتجاجی ریلی ومظاہرہ

مقررین نے کہاکہ یقیناً ہم حقیقت پسند اور روشن خیال قوم ہیں۔صدہ واقعہ علاقائی امن وامان کو خراب کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے

شیعت نیوز: صدہ بازارمیں ذاتی دشمنی کے نتیجے میں دو باپ بیٹے کےقتل کو مذہبی رنگ دینے اور اشتعال انگیزی کو ہوادینے کے خلاف پاراچنارمیں پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلح طالبان دہشت گردوں کا پاراچنار جیسے حساس علاقے میں داخل ہونا تعجب خیزہے، علامہ یوسف حسین

اس موقع پر گفتگو کرتے شہریوں کی بڑی شریک تھی جنہوں نے فرقہ واریت کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے حقوق پر کبھی بھی اور کسی بھی صورت میں سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ کل صدہ بازار میں ذاتی مسئلےکو مذہبی رنگ دینے کی مذموم کوشش کی گئی اور اپنے ذاتی مفاد کی خاطر اشتعال انگیز ماحول پیدا کیاگیا۔پاراچنار کے لوکل بے گناہ مسافروں پربہیمانہ تشددکیا گیا۔پاراچنار کےعوام کے گاڑیوں کو نقصان پہنچایاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کے وفدکی صوبائی وزیر عاطف خان سے ملاقات، ہنگو، پاراچنارکے قومی وملی مسائل کے حل کا مطالبہ

مقررین نے کہاکہ یقیناً ہم حقیقت پسند اور روشن خیال قوم ہیں۔صدہ واقعہ علاقائی امن وامان کو خراب کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔رہنماؤں نے حکومت وقت سے صدہ میں فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں اور دہشت گرد عناصرکے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیاہے ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close