مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوج نے 18 فلسطینی اغوا کر لیے ،زبردستی دوکانیں بند کروادیں

شیعت نیوز: اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے سے 10 مزدوروں سمیت 18 فلسطینی شہری اغوا کر لیے۔

فلسطینی اسیران کی سوسائٹی کے مطابق سات فلسطینی نوجوانوں کو مقبوضہ بیت المقدس میں العیسویہ قصبے میں بڑے پیمانے پر کی جانے والی مہم کے دوران گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ماہ ستمبر میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 514 فلسطینی زیر حراست

آٹھ فلسطینی شہریوں کو طولکرم میں انکے گھروں سے اغوا کیا گیا۔

اسی دوران قابض اسرائیلی فوج نے دس مزدوروں کو طولکرم کے قریب دیوار علیحدگی کے دروازے سے 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں العیسویہ قصبے پر دھاوا بولا اور فلسطینیوں کی دوکانیں زبردستی بند کروا دیں۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجیوں کو قصبے میں تعینات کیا گیا ، دوکانداروں کو مجبور کیا گیا کہ وہ اپنی دوکانیں بند کر دیں اور پیدل چلنے والوں کی تلاشی لی گئی۔

اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے العیسویہ قصبے سے 9 فلسطینی شہریوں کواغوا کر لیا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close