لبنان

صیہونی ریاست عالمی قوانین اور معاہدوں کو پامال کر رہی ہے۔ لبنانی صدر

شیعت نیوز : لبنان کے صدر میشل عون نے کہا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی معاہدوں اور عالمی قوانین کی پامالی کا مرتکب ہو کر نیا اسٹیٹس کو مسلط کرنے کی سازش کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں لبنانی صدر کا کہنا تھا کہ القدس تمام آسمانی مذاہب کا مرکز ہے۔ اسے اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دینا بین الاقوامی قوانین کو پامال کرنا اور بین الاقوامی معاہدوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ قدس کے سربراہ نے امریکی،اسرائیلی و سعودی حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی آباد کاری، توسیع پسندی اور فلسطینی علاقوں پر ناجائز تسلط اسرائیلی ریاست کی عالمی معاہدوں سے بغاوت کا کھلا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی ریاست نے عرب علاقوں پر ناجائز قبضے اور توسیع پسندی کے منصوبوں کو نام نہاد انتخابی نعروں اور انتخابات جیتنے کا ایک وسیلہ بنا رکھا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close